نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی آسانی کے لیے ایک اہم اقدام اٹھالیا، اب نادرا کی جانب سے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپلیکیشن بنا لی۔
نادرا کی جانب سے اس نئی ٹیکنالوجی ے باعث پاکستانی شہری یہاں تک کہ غیر ملکی پاکستانیوں کو مزید آسانی فراہم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ’پاک آئیڈینٹٹی‘ ایپ کا افتتاح کیا۔
نادرا کا کہناہے کہ اس نئی ایپلیکیشن کی تیاری کے بعد پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس لئے جاسکیں گے۔ موبائل ایپ پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے، یہ اقدام معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کی متعارت کردہ موبائل ایپلکیشن پر بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی بھی شناختی کارڈ کی تجدید یا تبدیلی کے حوالے سے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں جبکہ شہریوں کو بھی ایک کلک پر یہ سہولت حاصل ہوگی۔