کراچی: امریکی قونصل جنرل کراچی مارک اسٹرو نےمزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مارک اسٹرو نے قائداعظم کی قبر پر گلدستہ رکھا اور امریکی عوام کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
اپنے پیغام میں قونصل جنرل نے لکھا، ”امریکی عوام کی جانب سے قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر آکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا مضبوط تعلق دونوں اقوام کے بانی ان کے دوران دیش تصور، اقدار اور آرزوؤں کا عکاس ہے جس میں آزادی، مساوات، مذہب اور برواداری شامل ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ دونوں عظیم اقوام کی مشترکہ جمہوری بنیادیں امریکی اور پاکستانی عوام کے بیچ قائم تعلق کو مزید گہرا اور مستحکم بناتے رہیں گے تاکہ یہ تعلق آنےوالی نسلوں تک قائم ودائم رہے۔
امریکی قونصل جنرل نے قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔
انہوں نے مزار قائد سے متصل میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں قائداعظم محمدعلی جناح سے منسوب تاریخی نوادرات کے ذخیرے کو سراہا۔