سوشل میڈیا ہر نئے روز تہلکہ خیز خبروں، ویڈیوز اور تصاویر سے بھرا رہتا ہے۔ صارفین کو روزانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر، ویڈیوز کا سامنا رہتا ہے جنہیں دیکھ کر کبھی حیرانی ہوتی ہے تو کبھی افسوس کا اظہار ہوتا ہے۔
'ہماری ویب' کی جانب سے ہر بار کی طرح اس بار بھی گزشتہ ہفتے کی وائرل تصاویر، ویڈیوز اور کچھ اہم خبریں جاری کی جا رہی ہیں۔
1- منال خان کی شادی کا کارڈ
گزشتہ ہفتے شوبز کی باصلاحیت اداکارہ منال خان کی شادی کا کارڈ منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ منال خان اگلے ماہ ستمبر میں اپنے قریبی اور بہترین دوست احسن محسن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ شادی کے کارڈ کی تصویر اداکار کی جانب سے کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔
2- صنم چوہدری کا شوبز کو خیرباد
گزشتہ ہفتہ اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں اور انہوں نے ایک اسٹوری بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے اس کے علاوہ صنم چوہدری نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں میز پر گلدستے اور کیک رکھے ہوئے ہیں اور لکھا کہ اہلخانہ نے میرے اللہ کی طرف رجوع کرنے کے فیصلے کا اس طرح سے خیر مقدم کیا۔ مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
3- مولانا طارق جمیل کے ہمشکل
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ہمشکل نے ان سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی ورتہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ ان کے ہمشکل کی تصویر کے سوشل میڈیا پر بھرپور چرچے رہے۔
4- کورنگی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
گزشتہ ہفتہ اس لحاظ سے کافی افسوسناک رہا جب کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ١٧ مزدور جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والے غریب مزدوروں کے اہلخانہ آج بھی اپنے پیاروں کی جدائی کے غم سے دو چار ہیں۔ ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہی ان کا سہارا تھے۔
5- ابرار الحق کا بیبی شارک گانا وائرل
ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے آج کل کی ماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بچوں کا پسندیدہ گانا بے بی شارک کچھ اس طنزیہ انداز سے گایا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
گلوکار وسیاستدان کی ویڈیو گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر وائرل رہی۔