50 لاکھ روپے کی موٹرسائیکل ۔۔ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ پاکستان میں اتنی مہنگی ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 27, 2021

آپ ہماری اس بات سے متفق ہونگے کہ نوجوان میں گاڑیوں اور موٹر بائیکس کا شوق سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ لڑکوں کے کھلونوں میں بھی زیادہ تعداد گاڑیوں موٹر سائیکل کی پائی جاتی ہیں۔ اور جوں جوں بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں اپنے والدین سے موٹر سائیکل کی فرمائش شروع کر دیتے ہیں۔ اور کبھی کبھی یہ فرمائش ہیوی بائیک تک جا پہنچتی ہے۔

یقیناً آپ نے سڑکوں پر کچھ لوگوں کو ہیوی بائیکس کو چلاتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ ان میں سے کچھ عجیب اسٹیل کی بھی ہوگی۔ تو کیا آپ جانتے ہیں کون کون سی ہیوی بائیکس ہوتی ہیں اور وہ کتنے کی ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو ان چند ہیوی بائیکس کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمت کم سے کم 50 لاکھ سے زائد ہے۔

انڈین چیف ونٹیج :

یہ ہیوی بائیک امریکہ کی ایک انڈین کمپنی کی ہے۔ دراصل انڈین کمپنی کا وجود 1901 میں رکھا گیا تھا۔ اس ہیوی بائیک کو پرانے اسٹائل یعنی (ونٹیج) میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس بائیک کی سیٹ اور دونوں اطراف پوکیٹس میکسیکن چمڑے سے بنائی جاتے ہیں۔ انڈین چیف ونٹیج ماڈل کی کل رفتار 300 کلومیٹر سے زائد ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بائیک کروزر بھی ہے۔ مطلب اس بائیک کو آپ لمبے سفر کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس بائیک میں پیٹرول کیتنا استعمال ہوتا ہے تو آپ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ ایک لیٹر میں تقریباً 14 کلومیٹر چل سکتی ہے۔ اور سب سے اہم بات اس کی کل قیمت 50 سے 60 لاکھ سر زائد ہے۔

فیٹ بوائے :

اگر آپ ہیوی بائیکس کے شوقین ہیں تو آپ نے ہارلے ڈیوڈسن کے بارے میں ضرور سنا ہوگا۔ مگر آج ہم جس ہارلے ڈیوڈسن بائیک کے مشہور ماڈل فیٹ بوائے کے بارے میں بتائیں گے۔ ہالے ڈیوڈسن کمپنی کا وجود 1903 میں رکھا گیا۔ جبکہ فیٹ بوائے کو نام دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر گرائے گئے دو بموں پر رکھا گیا تھا۔ 1970 میں پہلی بار اس ہیوی بائیک کا فریم بنایا گیا جو کہ ہر بار تبدیل ہوتے ہوتے آج اس شکل میں ہے۔ پاکستان میں ہارلے ڈیوڈسن کی فیٹ بوائے کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اس کہ ٹائر کے بارے میں بتایا جائے تو اس کے ٹائر اس جہاز سے مماثلت رکھتے ہیں جو کہ جاپان پر حملہ کرنے والے جہاز کے تھا۔ ہارلے ڈیوڈسن کی فیٹ بوائے کی کل قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے۔

اسٹریٹ گلائیڈ:

یہ ہیوی بائیک بھی ہارلے ڈیوڈسن کا ایک مشہور ماڈل ہے۔ اس بائیک کو چلانے والے کہتے ہیں کہ اگر آپ نے اسٹر گلائیڈ چلا لی تو آپ کو باقی بائیکس چھوٹی لگے گی۔ اور اس کی کل قیمت 45 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More