میں نے کوئی پیسے نہیں لیے ! ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کی طلاق ہوتے ہوئے بھی دیکھیں ۔۔ عائشہ اکرم مینار پاکستان واقعے پر نئے انکشاف کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Aug 27, 2021

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ پیش آنے والے دست درازی کا واقعہ ہم سب کے سامنے ہے اور اس حوالے سے عائشہ اکرم کی جانب سے متعدد چینلز اور ویب چینلز کو انٹرویو بھی دیے جاچکے ہیں۔

اب عائشہ اکرم کا ایک اور انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس پورے واقعے سے متعلق مزید نئے انکشافات کیے ہیں۔

عائشہ اکرام نے کہا کہ جیسے مجھے اندر گیٹ تک دھکیلا گیا تو اس وقت میں اتنے افراد میں اکیلی تھی اور بری طرح پھنس چکی تھی۔ عائشہ نے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی کیمرہ مین اور ریمبو سے کہا کہ یہاں سے نکلنا چاہیئے۔ ہم نے کنارے سے نکلنے کی کوشش کی کیونکہ ہمیں کہ آگے کوئی سیف گیٹ ہوگا جہاں سے ہم باآسانی نکل جائیں گے۔

رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ٹک ٹاک بناتے ہیں اور میری پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز کو اس واقعہ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کریں گے تو یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی آج کی لڑکی ہوں میرا بھی دل کرتا ہے کہ جینز وغیرہ پہنوں لیکن میں نے کبھی اخلاقیات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہا کہ میں جس علاقے سے تعلق رکھتی ہوں وہاں میں عبایا پہن رکھا ہوتا ہے اور لوگ یہ بھی جانتے کہ میں عائشہ اکرم ٹک ٹاکر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں دس سال سے میڈیکل فیلڈ میں ہوں۔ عائشہ نے بتایا کہ میں 6 سال سے ہوسٹل میں رہتی ہوں۔

مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ میں ہفتے 15 دن میں ریمبو کے ساتھ ٹک ٹاک کی شوٹ کیا کرتی تھی اس کے علاوہ میں اپنی نرسنگ ڈیوٹی بھرپور طریقے سے انجام دیتی تھی۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایاکہ وہ فیشن ڈیزائنگ کا بھی کورس کرتی تھیں۔

عائشہ اکرم نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں اپنا گھر کا پتہ غلط درج کروایا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں اپنا بالکل صحیح پتہ درج کروایا تھا آپ میرا آئی ڈی کارڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 17 تاریخ کو جب ایف آئی آر کٹوائی ہے اس کے بعد مجھے فون کالز آنی شروع ہوئی ہیں۔ رپورٹر نے عائشہ اکرم سے سوال کیا کہ صحافی اقرار الحسن اور یاسر شامی آپ کے پاس آئے اور آپ کو ایک ایک لاکھ روپے دے کر کہا کہ جاکر پرچہ کروائیں جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ میری ایف آئی آر ہوچکی تھی اور انہوں نے انکشاف کیا کہ انٹرویو 17 تاریخ کی رات کو ہوا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم تین سے چار لوگوں کی شناخت کرچکی ہوں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک ہونے والی پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More