کہا جاتا ہے اچھا سیل مین وہ ہوتا ہے جو اپنی چیزیں مختلف انداز میں خریدار کو فروخت کرسکے۔ اس وجہ سے آپ نے اکثر سبزی منڈی میں لوگوں کو مختلف انداز میں آوازوں اور جملوں کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرتے دیکھا ہوگا۔ جبکہ آج ہم آپ کو ایسے شخص کی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو ہے تو سبزی فروش مگر اداکار کمال کا ہے۔
دراصل سوشل میڈیا پر ایک سبزی فروش کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ اپنی سبزی بیچنے کیلئے انوکھا انداز اپنائے ہوئے ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبزی فروش اچانک سے جذباتی ہوکر ایک پروفیشنل اداکار کی طرح چیخنا چلانا شروع ہو جاتا ہے۔ اور ایسے جارحانہ انداز میں لوگوں سے کہتا ہے سو روپے کلو، خدا کا واسطہ ہے یہ میرے پیارے لیموں ہیں، جیسے کوئی پروفیشنل اداکار جملہ ادا کررہا ہو۔
دوسری ویڈیو میں وہ شخص خاموش نظر آرہا ہوتا ہے کہ اچانک سے چیختا ہے تو وہاں قریب کھڑے لوگ ڈر جاتیں ہے اور اسکی اس حرکت پر ہسنے لگا جاتے ہیں اور اس سے سامان بھی خرید لیتے ہیں۔ تاہم یہ ویڈیو پنجاب کے کسی علاقے کی معلوم ہوتی ہے۔