ساس تو بہو سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے ۔۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس طرح تیار ہو کر شرکت کی؟ تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 25, 2021

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی حال ہی میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں سابق چیئرمین احتساب کمیشن سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی ہے، جس میں لڑکی والوں کی طرف سے سب ہی قریبی لوگوں نے شرکت کی البتہ جنید صفدر کی جانب سے ان کے نانا نواز شریف، ماموں حسن، حسین اور پارٹی لیڈران نے شرکت کی، جبکہ والدہ مریم نواز اور والد صفدر نے ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

مگر وائرل ہونے والی تصاویر میں سے ایک تصویر میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو کال پر بھی مکمل تیار ہو کر شرکت کی، انہوں نے شادی کے لئے شاہانہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ میک اپ اور جیولری تک پہنی ہوئی ہے۔

ان کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ، جس پر لوگ کمنٹ کر رہے ہیں کہ مریم نواز بہت حسین لگ رہی ہیں اور بالکل گڑیا کی طرح تیار ہوئی ہیں، وہیں کچھ لوگوں نے سوال بھی اٹھائے کہ ایسے ہی شرکت کرنی تھی تو چلی جاتیں، ویڈیو کال پر کون تیار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More