میں حادثے کے بعد چل بھی نہیں سکتی تھی اور بستر پر آگئی تھی ۔۔ پاکستان کی مشہور خواتین سیاستدان اپنے مشکل وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 24, 2021

مشکل وقت ہر انسان پر آتا ہے اور اس کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے، جیسے ایک عام انسان کے لئے مشکلات سے نکلنا۔ بالکل اسی طرح مشہور سیاستدان بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی بڑے دُکھ دیکھے اور اب بھی ان کا سامنا کر رہے ہیں۔

٭ مشعال ملک:

کشمیری رہنما مشعال ملک کشمیری صورتحال اور بھارتی مظالم اکثر اپنی ویڈیوز سے دنیا کو دکھاتی رہتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشعال بتاتی ہیں کہ: '' میرے اور میرے شوہر کے درمیان 20 سال کا فرق ہے لیکن پھر بھی ہم مل جل کر رہتے ہیں۔ آج ان کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے، کسی کو لگتا ہی نہیں تھا کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہوگی ایسی جو یوں ان کی طرح ہوگی، مجھے دُکھ ہوتا ہے ان کے بغیر رہنے کا لیکن کشمیریوں کی حالت پر خدا رحم کرے۔ ''

مریم اورنگزیب:

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب پڑھی لکھی سایستدان ہیں اور سیاست کے داؤ پیچ اچھی طرح مسجھتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اپنی والدہ کے ہمراہ بات کرتے ہوئے مشکل ترین کا وقت کا بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' میں چھوٹی تھی، جب میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور میں بالکل وہیل چیئر پر آگئی تھی، میں ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد میری سرجری ہوئی اور پھر کئی سال بعد میں زندگی کی طرف واپس لوٹی، اس مشکل وقت میں مجھے میری امی نے سمبھالا، میری ماں کا کردار سب سے زیادہ عظیم ہے، انہوں نے مجھے اور میری دوسرے بھائی بہنوں کو سنبھالا اور سیاست بھی دیکھی۔ ''

کشمالا طارق:

کشمالا طارق کی زندگی کا مشکل وقت فروری 2021 میں ہونے والا حادثہ تھا، جس میں وہ اور ان کے شوہر گاڑی میں تھے اور دوسری گاڑی میں پیچھے ان کا بیٹا ازلان تھا، ان کا حادثہ ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر الزام درازی کی کہ وہ وہاں سے بھاگ گئیں یا ان کے بیٹے نے گاڑی کو ٹکر مار دی لوگوں کو مار دیا۔ لیکن اس حادثے کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔ اس موقع پر کشمالا طارق بات کرتے ہوئے رو پڑیں تھیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا نہ ہم نے کچھ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More