کیا شاہد آفریدی اپنی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔۔۔ آفریدی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Aug 22, 2021

پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں کچھ بھی ہونا ممکن ہے۔ سابق کرکٹر اور کپتان عمران خان کے وزیراعظم بنے کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات کی جاتی رہتی ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کسی دن پاکستانی سیاست میں آسکتے ہیں۔ مگر حالیہ دنوں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اس بات سے پردہ اٹھا دیا۔

انٹرویو میں شہزاد رائے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کیا گیا تھا۔ جہاں پر شو کے دوران میزبان کے سوال کے جواب میں شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ، میں شاہد آفریدی کو قائل کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ وہ ایک تعلیم کو فروغ دینے کیلئے سیاسی جماعت بنا لے۔ کیونکہ انصاف کیلئے ایک جماعت پہلے سے موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی کوئی جماعت بنائے گے تو میں اس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں۔

شہزاد رائے کی بات کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں تو شہزاد رائے کو کہتا ہوں کے وہ جماعت بنالے۔ لیکن مجھے پتہ ہے کہ شہزادہ رائے نے عمران خان کو یہی کہا تھا۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی کو اس لیے بھی کہتا ہوں کے وہ جماعت بنائے کیونکہ وہ ایک بہادر انسان ہیں۔ کبھی کبھی ہمیں بھی نہیں پتہ ہوتا ہے یہ کیا کر جائینگے۔ ان کا کہنا تھا بہادر انسان جو ہوتا ہے وہ بڑا قدم اٹھانے میں ڈرتا نہیں ہے۔

شاہد آفریدی سے میزبان کے سوال پر کیا آپ کبھی سیاست میں نہیں آئے گے۔ اس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ابھی مکمل طور یہ نہیں کہے سکتا کہ میں کبھی سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔ مگر ابھی میری توجہ اپنی فانڈیشن پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More