ایک کے بعد ایک واقعہ ... عورتوں کو بدتمیزی کا نشانہ بنانے والے یہ لوگ آخر کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 21, 2021

عائشہ اکرم کے ساتھ ہوئے ہراسانی کے واقعے کو دبانے کے لئے کافی تاویلیں گھڑی گئیں لیکن اصل مسئلہ جوں کا توں رہا۔ یعنی آپ لاکھ کوشش کریں لیکن پھر بھی کسی کو ہراساں کرنے کا جواز بحرحال نہیں تراش سکتے۔ اور یہ تو پھر ایک واقعہ تھا جشنِ آزادی کے دن ہی ایسے دو واقعات کی وڈیوز مذید وائرل ہوئیں جس میں بنتّ حوا کو خوفناک ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایسا ایک اور واقعہ لاہور میں ہی پیش آیا جہاں کچھ لڑکیاں چنگ چی میں سفر کررہی تھیں اور کچھ اوباش لڑکے بیہودگی اور بدتمیزی کی ساری حدیں پھلانگ کر سرِ عام کسی کی بیٹی اور بہن کا تماشا بنا رہے تھے۔ سڑک پر ہزاروں مرد تھے لیکن کسی ایک میں بھی اتنی غیرت نہیں جاگی کہ چنگ چی پر چڑھ کر حملہ کرنے والے بے غیرت انسان کو روک سکتا۔ اسی دن کا تیسرا واقعہ بھی لاہور میں مینار پاکستان میں ہی پیش آیا جس کی وڈیو میں ایک لڑکی کو بھرے مجمع نے ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لڑکیوں سے سرِ عام بدتمیزی کرنے والے یہ لوگ کون ہیں اور دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیسے ہورہا ہے؟ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان واقعات میں ملوث لوگ کافی ان پڑھ سے لگ رہے ہیں جن کو خواتین کا احترام کرنے کا کوئی شعور نہیں لیکن کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سو گئے ہیں جو اب ٹک ٹاک پر وڈیو بناتی عورت تو کیا چنگ چی میں سفر کرنے والی عام سی گھریلو لڑکی بھی محفوظ نہیں رہی؟ واقعات کے سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اطلاعات تو سامنے آئی ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر ادارے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایسے حادثات سے پہلے ہی شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اہم مقامات پر موجود رہتے؟؛

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More