اگر آپ کی بیٹی نہیں ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں ۔۔ مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ 400 افراد کی بد تمیزی، دیکھیں اقرارلحسن کا رولا دینے والا پیغام

ہماری ویب  |  Aug 18, 2021

یوم آزادی منانا تو ہر کسی کا حق ہوتا ہے پر مہذب انداز میں، لیکن ہم پچھلے کچھ سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ 14 اگست پر نوجوان قائداعظم کے مزار پر چڑھ جاتے ہیں تو کبھی سڑکوں پارکوں پر خواتین کو چھیڑتے نظر آتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اب تو بچے بھی 14 اگست پر لوگوں کو باجا بجا کر تنگ کرنے میں پیش پیش ہیں۔

یہ بد تمیزی بھی برداشت کرنا عوام کیلئے بے حد مشکل ہے مگر اس 14 اگست پر ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر پوری قوم کی آنکھیں شرم سے جھک گئی ہیں۔ لاہور میں مینار پاکستان کے "گریٹر اقبال" پارک میں مشہورومعروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 400 سے زائد لوگ انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے۔ اور اس بدتمیزی کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی عائشہ اکرم نامی مشہور ٹک ٹاکر 14 اگست کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل کیلئے اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ ویڈیو شوٹ کر رہی تھیں کہ اوباش نوجوانوں کے ایک گروہ نے ان پر اکر ہلا بول دیا اور کوئی انہیں اپنی جانب کھینچنے لگے تو کوئی انہیں جسمانی طور پر ہراساں کر نے لگے ۔کچھ ہی وقت بعد مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں موجود 400 نوجوان انکی طرف ہی آ گئے۔

پھر کیا تھا وہی ہوا جس کا ڈر تھا کسی نے انہیں ہوا اچھالا تو کسی نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی اور کئی نوجوانوں نے تو حد ہی کر دی کہ انہیں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ، عائشہ اکرم چلاتی رہیں روتی رہیں پر کسی نے ان پر رحم نہ کھایا ۔عائشہ اکرم خود کو انسان نما حیوانوں سے بچانے کی بہت کوشش کرتی رہیں پر صنف نازک کا انکے سامنے کوئی بس نہ چلا اور انکی عزت تار تار ہوتی رہی۔

عائشہ اکرم کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ جو لوگ مجھے بچا رہے تھے وہی میرے ساتھ زیادتی بھی کر رہے تھے ،اور کہا کہ میرے ساتھیوں 2 مرتبہ پولیس کو بھی فون کیا اور کہا کہ سر "ہمارے ساتھی خاتون بہت مشکل میں ہے اور اب بلکل ختم ہوگئی ہے" مگر پولیس پھر بھی وقت پر نہ پہنچی۔ محتاط اندازے کے مطابق 2 گھنٹے انکی عزت اس جگہ تار تار ہوتی رہی۔

معروف اینکر پرسن اقرارالحسن کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ وہ لوگ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ اللہ پاک انہیں اس ملک مین رہتے ہوئے بیٹی نہیں دی، ہم بیٹی کے ساتھ کسی بازار وغیرہ میں اس معاشرے میں تو جا نہیں سکتے کیونکہ ہر کوئی ماں، بہن ،بیٹی کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتا ہے ۔ اور کہا کہ ہم کس منہ سے کشمیر کی ماں بہنوں کی عزت کی بات کرتے ہیں جب ہمارے یہاں کی بیٹیاں ہی محفوظ نہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ عائشہ اکرم کے سامنے کہا کہ میں اور پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو انصاف دلانے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

اس کھینچا تانی میں کسی نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے کان کی بالیاں کھینچ ڈالیں جس کی وجہ سے انکے کان کافی زخمی ہوگئےاور انکے ہاتھ کی انگوٹھی بھی کسی نے اتار لی یا گر گئی اس کا کچھ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More