مریم نواز شریف کے بیٹے کی شادی کی تقریب 22 اگست کو لندن میں منعقد کی جائے گی۔ لیکن اس خوشی کے موقع پر شریف خاندان کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے موقع پر سربراہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نے ہوٹل کے باہر پرامن مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ مظاہرہ کرنے کی تاریخ اس دن طے کی گئی ہے۔ جس دن نواز شریف کے نواسے کی شادی ہوگئی۔ تاہم اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مظاہرہ پرامن ہوگا۔ واضع رہے کہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا کرپٹ افرادکیخلاف احتجاج ہے۔
یاد رہے کے مریم نواز کے بیٹے اور سیف الرحمان کی بیٹی کے ساتھ شادی طے پائی ہے۔ ان کے نکاح کی تقریب لندن میں لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی۔
تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر عائشہ سیف
یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ اور ان دونوں کا رشتہ بھی کلثوم نواز کی وفات سے قبل طے پایا گیا تھا۔