شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا نام ’A‘ سے ہی شروع کیوں ہوتا ہے؟ شاہد آفریدی نے خود اس راز سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Aug 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے نام A سے، شروع اور آخر میں، A پر ہی ختم ہونے کے حوالے سے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

شاہد خان آفریدی حال ہی میں سماجی کارکن شہزاد رائے کے ساتھ ایک نجی چینل کے شو میں موجود تھے۔ جہاں میزبان کے سوال پر کہ آپ کی تمام بیٹیوں کے نام کے شروع میں A آتا ہے اور آخر میں بھی، اس کے پیچھے کیا راز ہے؟

اس سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسی کو خاص بات نہیں۔ دراصل میری پہلی بیٹی کا نام اقصیٰ میرے والد نے رکھا تھا۔ اس کے بعد جب انشا پیدا ہوئی تو مجھے یہ نام بہت پسند تھا۔ انہوں نے کہا، میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اب ہمارے جتنے بھی بچے ہوں گے۔ ان کے نام A سے شروع ہونگے۔ لیکن مجھے اس بات کی خبر نہیں تھی کہ ان سب کے نام A پر ختم ہونگ۔

خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ جن کے نام اقصیٰ، انشا، عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More