پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیر چرسی تکے کھانے پشاور پہنچ گئے۔۔۔ جانیے وہ کون ہیں

ہماری ویب  |  Aug 16, 2021

پاکستانی کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیر پشاور چرسی تکے کھانے پہنچ گئے۔ پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے ذائقے دار چرسی تکے کے دیوانے ہوگئے۔

گزشتہ روز جرمن سفیر ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنے سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ ایک ڈھابے پر بیٹھے چرسی تکے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھائی دے رہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ، "پشاور کی بہت سی مشہور چیزوں میں سے ایک اس شہر کے مزیدار کھانے ہیں".

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے حالیہ دورے پر پشاور کے چرسی تکے آزمائے، جو کہ نہایت لذیذ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات کافی حیران کن ہے کہ بالکل بنیادی مصالحہ جات میں بنی ہوئی چیز اس قدر مزیدار اور ذائقے سے بھرپور ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر پاکستانی کھانوں کے شوقین ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر اس بات کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More