گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا کئی حیرت انگیز خبروں سے بھرا پڑا تھا۔ ' ہماری ویب' ہر نئے ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتہ ہونے والی وائرل تصاویر، ویڈیز اور تازہ ترین تفصیلات اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کرتی ہے جسے صارفین انتہائی پسند کرتے ہیں اور ہی شئیر بھی کرتے ہیں۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ جشن آزادی ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی گئی تو اس اعتبار سے بھی گزشتہ ہفتہ لوگوں کے لیے کافی دلچسپ رہا۔
اس بار بھی ہم گزشتہ ہفتے کی کچھ چٹ پٹی خبریں لے کر حاضر ہوئے ہیں جو یقیناً آپ کو بے حد پسند آئیں گی۔
1- فریال محمود
گزشتہ ہفتے مشہور اداکارہ فریال محمود میزبان احسن خان کے شو میں بطور مہمان مدوع ہوئی تھیں جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا تھا جس مین ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سنگل ہیں۔ فریال محمود نے بتایا کہ وہ اس بات کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتیں اور نہ ہی اپنی علیحدگی سے متعلق کچھ بھی شئیر کرنا چاہتی تھیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
2-افغان طالبانوں کی فتح کے چرچے
گزشتہ ہفتہ افغان طالبان پورے سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔ ان کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی ہوچکی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں۔ افغانستان کے موجودہ حالات ذیل میں موجود مختلف تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھیں۔
3- نمرہ خان
شوبز کی معروف اداکارہ نمرہ خان گزشتہ ہفتہ شدید بیمار ہوگئیں تھیں جس کے باعث انہیں اسپتال میں ایڈمٹ ہونا پڑا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال میں ایڈمٹ تھیں سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ان کے پرستار تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔ تاہم وہ جمے کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ ہو گئین تھیں۔ گھر سے انہوں نے ایک نئی ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا کریں سرجری کی ضرورت نہ پیش آئے کیونکہ ان کی تکلیف اب بھی باقی ہے۔
بعد ازاں نمرہ خان کی جانب سے گزتہ ہفتہ ایک اور ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کے دل اداکارہ کے لیے ہمدردی مزید بڑھ گئی تھی۔ نمرہ خان نے اپنی ویڈیو میں والدین اور انکی بیٹیوں کو ہدیات دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھیں۔
4- مریم نواز کے بیٹے کی شادی
گزشتہ ہفتہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے چرچے بھی خوب ہوئے۔ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید کی شادی کا اعلان ٹوئٹر پرکیا تھا جس کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
5- دُردانہ بٹ کا انتقال
گزشتہ ہفتہ اس لحاظ سے بہت زیادہ سوگرار رہا کہ ہر دل عزیز دُردانہ بٹ ہم سب سے جدا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔
دردانہ بٹ کچھ روز سے شدید علیل تھیں ان کے چاہنے والے ان کی صحتیابی کے لئے مداح دعائیں بھی کر رہے تھے، مگر یہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے ماضی کے مشہور ڈرامے آشیانہ، تنہائیاں اور سلسے میں بھی کام کیا اور اب مختلف ڈراموں میں مزاحیہ کردار نبھا رہی تھیں۔ آخری ایام میں کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔