کیا آپکو معلوم ہے کہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسے بھی کپتان گزرے ہیں جوکہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔ لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دی۔ آج ہم اپکو ان تین شخصیات کے بارے میں بتائیں گے۔
انتخاب عالم:
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور منیجر انتخاب عالم ہندوستان کے شہر شملہ سے آنے والی آخری ٹرین میں سوار تھے۔ انتخاب عالم 28 دسمبر 1941 کو ہوشیارپور، بھارت میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 47 ٹیسٹ، اور 4 ونڈے میچز کھیلے۔ انتخاب عالم کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جوکہ 1959 سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کسی نہ کسی حوالے سے منسلک رہےہیں۔
جبکہ وہ دو بار کرکٹ ٹیم کہ منیجر رہے، جب پاکستان کرکٹ ٹیم والڈ کپ 1992 اور والڈ T20 کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
مشتاق محمد:
جارحانہ کھیل پیش کرنے والے، آل راؤنڈر کھلاڑی مشتاق محمد بھارتی شہر جونا گڑھ میں 22 نومبر 1943 کو پیدا ہوئے۔ اپ نے اپنا فرسٹ کلاس میچ ڈیبو 13سال کی عمر میں کیا۔ مشتاق محمد نے اپنی پہلی سنچری بھارت کے خلاف کی تھی۔ مشتاق محمد نے 70 کی دیہی میں ریورس سویپ کی ایجاد کی تھی۔ جو آج دنیا کا ہر بلےباز استعمال کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مشتاق محمد نے 72 سنچریوں کے ساتھ، 31000 رنز بنائے۔ جن میں تقریباً 1000 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
سیعد احمد:
وکٹوں کے ہر طرف سٹوکس لگانے والے آل راؤنڈر، بھارتی جالندھر میں 1 اکتوبر 1937 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ 1958 میں ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے خلاف کھیلا۔ جس میں انہوں نے 508 رنز بنائے تھے۔ اچھی شروعات کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے اہم میچ سے پہلے وہ زخمی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔