زونیہ کی شادی کو چند ہی مہینے ہوئے تھے اور سب نے یہاں تک کہ اس کے میکے والوں نے بھی اس کے بڑھتے وزن پر چوٹ کرنی شروع کردی تھی۔ آپ نے دیکھا ہوگا شادی کے بعد کچھ ہی عرصے میں خواتین کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی کچھ دلچسپ وجوہات ہیں تو آئیے انھیں جانتے ہیں
کیا شادی سے پہلے آپ نے وزن کم کیا تھا؟
اکثر لڑکیاں شادی کی تاریخ طے ہوتے ہی وزن کم کرنا شروع کردیتی ہیں تاکہ شادی کے دن دبلی پتلی اور اسمارٹ لگیں۔ اس کے لئے ڈائٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ورزشیں یا واک بھی شروع کردیتی ہیں جس کا شای کے دوران وقت نہیں ملتا۔ روٹین تبدیل ہونا اور ایک عرصے کے بعد زیاہ خوراک لینا وزن میں اضافے کا بڑا سبب بنتا ہے۔
میٹھا بہت زیادہ کھانا
پاکستان میں خوشی کے موقع پر میٹھا کھانا رواج کا حصہ ہے اسی لئے شادی بیاہ کے دوران کئی کئی دن مٹھائی، حلوہ اور کھیر وغیرہ کھائی جاتی ہے اور خاص طور پر دلہن کا منہ میٹھا کرانے کے بہانے کئی بار اسے مٹھائی کھلائی جاتی ہے۔ شادی کے بعد دعوتیں ہوتی ہیں جن میں نئے شادی شدہ جوڑے کو زیادہ سے زیادہ کھلانے پر زور دیا جاتا ہے۔ خوراک اور میٹھے کی زیادتی وزن کو اچانک بڑھادیتی ہے۔
تحفظ کا احساس
ہیلتھ سائیکولوجی کے نام سے چھپنے والے ایک آرٹیکل کے مطابق وہ جوڑے جو ایک ساتھ خوش اور مطمئن رہتے ہیں ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔
شادی کے بعد مرد بھی موٹے ہوجاتے ہیں
\
یہ کہنا غلط ہے کہ شادی کے بعد صرف عورتیں ہی موٹی ہوتی ہیں بلکہ ایک تحقیق کے مطابق شادی کے بعد عورتوں کا وزن چوبیس پاؤنڈز جبکہ مردوں کا تیس پاؤنڈز ڑھ جاتا ہے۔