اب تو حکمران بھی جانوروں کے وار سے محفوظ نہیں، پہلے صرف یہ سننے میں آتا تھا کہ سندھ اور کراچی کی غریب عوام کو کتے نے کاٹ لیا مگر اب پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا ہے۔
اس واقعہ پر شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ میں پارلیمنٹ لاجز میں سوئی ہوئی تھی تو مجھے چوہے نے کاٹ لی البتہ میں نے اب انجکشن لگوالیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی مطالبہ کر ڈالا کہ پارلیمنٹ لاجز میں بد انتظامی کا نوٹس لیا جائے جس پر دپٹی دائریکٹ نے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
اور کہا ہے کہ مزید بہتر انتظامات کیلئے بھی سیڈی اے کو کہوں گا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی رکن اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کی شکایت کر چکے ہیں ، چوہوں کی موجودگی پر ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جب پارلیمنٹ لاجز کی صفائی نہیں کروا سکتی ہے تو باقی شہر کا تو پھر خدا ہی حافظ ہے۔
واضح رہے کہ ارکان اسمبلی نے کئی بار چوہوں کی موجودگی پر ویڈیو بھی بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ حکام تک ثبوت پہنچایا جائے لیکن چوہے زرا سی آہٹ سن کر ھاگ جاتے ہیں یا پھر ٹیبل، ڈائس کے نیچے چھپ جاتے ہیں۔