دنیا کا سب سے چھوٹا شہر۔۔۔ عیسائیوں کے مذہبی شہر ویٹیکن سٹی کے بارے میں کچھ دلچسپ اور حیرت انگیز حقائق

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

ویٹیکن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا شہر ہے جہاں کی زیادہ سے زیادہ آبادی صرف سات سو آٹھ سو کے درمیان ہے۔ یہ شہر کافی خوبصورت اور عیسائیوں کے لئے مقدس مقام ہونے کی وجہ سے سارا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ویٹیکن سٹی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں

لاطینی زبان والا اے ٹی ایم

ویٹیکن سٹی پرانی طرز پر بنا ہوا شہر ہے۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں ایسا اے ٹی ایم رکھا گیا ہے جو لاطینی زبان میں کام کرتا ہے۔ اب سوچیں سیاحوں کو لاطینی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں دن میں تارے نظر آجاتے ہوں گے۔

اپنی فوج ہے

ویٹیکن سٹی کی اپنی الگ فوج ہے جس میں ١٣٥ طاقتور لوگ ہیں۔ ان کا یونیفارم کافی قدیم زمانے کا بنا ہوا ہے لیکن ان کی جسمانی ٹریننگ جدید تقاضوں پر کی جاتی ہے۔ ویٹیکن سٹی کی فوج کا نام “پونٹیفیکل سوئس آرمی“ ہے

دنیا کا سب سے چھوٹا ریلوے سسٹم

یہاں صرف تین سو مختصر سے ٹریکس اور ایک اسٹیشن ہے۔ ویٹیکن ریلوے سسٹم دنیا کا سب سے چھوٹا ریلوے کا نظام ہے۔ اس ریلوے نظام کے مسافر صرف چرچ کی خدمت یا شہر سے باہر کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لئے جاتے ہیں۔

جیب کتروں کی جنت

شہریوں کی تعداد اتنی کم ہونے کے باوجود یہاں دنیا میں سب سے زیادہ کرائمز ہوتے ہیں جن میں جیب کترنا اور پرس چھین کر بھاگنا سرِفہرست ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ویٹیکن سٹی میں جرائم کی سزا بہت کم ہے اس لئے جرم کم نہیں ہورہے جبکہ وہاں کے جرائم کی اصل جڑ غیر ملکی سیاح ہوتے ہیں

شاندار آرٹ

ویٹیکن سٹی میں دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم چرچز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے میوزیم میں ستر ہزار سے بیس ہزار کے قریب آرٹ ورک بھی موجود ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More