مجھے مُلک سے بھاگ کر لندن جا کر چھپنا پڑا کیونکہ ۔۔ عامر لیاقت کی زندگی کے اہم راز جن سے شاید ہی کوئی واقف ہو

ہماری ویب  |  Aug 09, 2021

عامر لیاقت پاکستان کی جانی مانی ہستی ہیں۔ سیاستدان ہونے کے علاوہ مختلف ٹی وی شوز اور اب اداکاری کے شعبے میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ ان کی شہرت کی بہت ساری وجوہات ہیں جس میں سے ایک ان کا ناگن ڈانس بھی ہے۔ ہماری ویب کے نمائندے نے عامر لیاقت سے ان کے ناگن ڈانس اور ان کے سیاسی کیرئیر کے حوالے سے کچھ مذیدار گفتگو کی جو ہم یہاں بیان کررہے ہیں۔

سیاسی کیرئیر کا آغاز کب کیا؟

اپنے سیاسی کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہ ١٩٨٨ میں انھوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی انھوں نے سیاست میں قدم رکھ دیا تھا انھوں نے اے پی ایم ایس او جوائن کی جو متحدہ قومی موومنٹ کی اسٹوڈنٹ فیڈریشن ہے۔

پاکستان سے بھاگنا پڑا

عامر لیاقت کہتے ہیں کہ انھوں نے “پرچم“ اخبار میں لاؤڈ اسپیکر کے نام سے کئی کالمز لکھے جس میں ایک کالم لکھنے کی وجہ سے انھیں ملک سے بھاگ کر لندن میں چھپنا پڑا جب کہ ایک اور کالم کی وجہ سے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے۔

الطاف حسین سمجھتے تھے کہ میں ان کی جگہ لینا چاہتا تھا۔۔۔

الطاف حسین سے اپنے تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے عامر لیاقت کہتے ہیں کہ “میرا ان سے بہت قریبی تعلق رہا لیکن الطاف حسین سمجھتے تھے کہ میں ان کی جگہ لینا چاہتا ہوں جب کہ ایسا بالکل نہیں تھا“ پھر جب ان سے ایم کیو ایم چھوڑنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جب سلمان رشدی کو سر کا خطا دیا گیا اور الطاف حسین نے اس کی حمایت کی تو اسی وقت میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں ایم کیو ایم چھوڑا دوں گا اور پھر میں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر کچھ عرصے بعد پی ٹی آئی جوائن کرلی

عمران خان کو اگلے پانچ سال مذید حکومت دی جائے۔۔۔

اگلی حکومتے کے بارے میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگلے دس سال بھی عمران خان کو حکومت دی جائے تب جا کر ملک کے حالات سدھریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ نہیں جانتے عمران خان کو پاکستان کس حالت میں ملا تھا۔ اگر اس وقت بھی حکومت نواز شریف کو دے دی جاتی تو پھر ہم سب کو دوائی لینے لندن جانا پڑتا لیکن عمران خان نے ملک کو سنبھالا۔ آپ اگلے پانچ سال مذید عمران خان کو حکومت کرنے دیں اور پھر وہ پاکستان میں تبدیلی نہ لائیں تو میرا نام بدل دینا۔

سب کے اندر ایک ناگن ہوتی ہے۔۔۔

پنی وائرل وڈیو کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے اندر ایک اناگن ہوتی ہے اور سب کے اندر زہر ہوتا ہے میں نے ڈانس کرکے اپنے اندر کی ناگن کو دکھایااس پر کسی کو بھلا کیا اعتراض ہے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More