کھانے کے بعد پیٹ کیوں پھول جاتا ہے؟ پیٹ پھولنے کی کچھ اہم وجوہات اور ان کو کم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

ہماری ویب  |  Aug 07, 2021

کچھ لوگوں کو کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ سخت اور پھولنے کی شکایت ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس مسئلے کی وجوہات اور نجات میں مدد کرنے والے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے

اپھارہ کی وجوہات

کھانے کے بعد پیٹ پھولنے کی بڑی وجہ وہ ہوا ہے جو ہم کھانے کے ساتھ نگلتے ہیں۔ پیٹ میں جا کر یہ ہوا گیس بن جاتی ہے یا پھر ڈکار کی صورت باہر نکل جاتی ہے۔ گیس نہ نکلنے کی صورت میں پیٹ سخت اور سوجا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

گیس بنانے والی غذائیں

جو لوگ اپنے کھانے پینے کی عادتوں میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں انھیں بھی اس مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے مثال کے طور پر گوشت کھانے والوں کا صرف سبزی یا سلاد کھانا۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو گیس زیادہ بناتی ہیں جن میں دالیں خاص طور پر ارہر کی دال، فائبر اور سلفر والی غذائیں جیسے کہ لہسن، پیاز وغیرہ اور دودھ سے بنی اشیاء شامل ہیں

گھریلو ٹوٹکے

کسی بھی مرض کا بہترین حل معالج سے مشورہ کرنا ہے البتہ چندد گھریلو ٹوٹکے پیش کیے جارہے ہیں جن کو ڈاکٹر کے مشورے سے آزمایا جاسکتا ہے

پودینے کی چائے

رات کو کھانے کے کچھ دیر بعد پودینے کہ چائے پینے سے پیٹ کا بھاری پن کم ہوجاتا ہے اور غذائی نالی کے ساتھ نطام ہاضمہ کو بھی سکون ملتا ہے

ادرک کی چائے

ادرک بہت سے امراض میں کارآمد ہے۔ ادرک قدرتی طور پر ورم کش ہونے کے علاوہ پروٹین کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے جس سے پیٹ سے گیس خارج ہوکر اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے

کھانے کے بعد ایک چٹکی سونف چپانا اکثر گھروں کی روایت ہے لیکن اس کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ معدے میں خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ سونف کی چائے بنا کر پینے یجا ثابت سونف کھانے سے بھی پیٹ ہلکا ہوجاتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More