لاکھوں روپے لے کر بینک سے نکلا تو کچھ لوگوں نے لوٹ لیا ۔۔ ڈکیتوں نے شہری کو گھر کے پاس ہی لاکھوں روپوں سے کس طرح محروم کر دیا؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 06, 2021

کراچی کا کوئی بھی علاقے ہی کیوں نہ ہو ڈکیتوں سے محفوظ نہیں ہے۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ کراچی میں سائیٹ کے علاقے میٹروول کے رہائشی کو اس کے گھر کے پاس ہی اسکی ڈھائی لاکھ رقم سے محروم کر دیا گیا، ہوا کچھ یوں کہ شہری سائیٹ میں واقع میزان بینک سے ڈھائی لاکھ روپے لیکر نکلا تھا۔

ڈکیتوں نے اس کا پیچھا کیا اور مذکورہ شخص کے گھر کے پاس جمال میڈیکل کے قریب جا کر اس سے اسلحہ کے زور پر تمام رقم چھین لی صرف یہی نہیں موٹر سائیکل چلانے والے شخص نے جاتے جاتے شہری کا موبائل فون بھی چھین لیا ۔ ڈکیتوں کی پہچان اب تک نہیں ہو سکی کیونکہ ایک طرف تو انہوں نے فیس ماسک لگائے ہوئے تھے اور دوسری طرف موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر کپڑا چڑھا رکھا تھا۔ ہاں البتہ یہ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ڈکیتوں میں سے 1 کے بال لال رنگ کے تھے۔

واضح رہے ک کراچی کے سب سے بڑی انڈسٹریل ایریا سائیٹ میں اس طرح کے واقعات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں کیونکہ اسی میزان بینک کے ساتھ واقع بینک الحبیب سے پچھلے کچھ دنوں میں جو بھی شخص رقم لیکر نکلتا ہے اسے لوٹ لیا جاتا ہے۔ اور لوگ اپنی حق حلال کی کمائی سے محروم کر دیے جاتے ہیں مزید یہ کہ بے بس عوام بس منہ دیکھتی رہ جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More