جس طرح انڈیا میں فلمی ستارے مشہور ہیں اسی طرح پاکستان میں سیاستدانوں کی شہرت ہے۔ شیخ رشید بھی ایسے سیاستدان ہیں جن سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ شیخ رشید کافی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ستر سال کا ہونے کے باوجود انھوں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن کافی زندہ دل شخصیت کے مالک ہیں تو آئیے جانتے ہیں شیخ رشید کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں
گھر میں کون کون ہے؟
ایک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ اب ان کا گھر نہیں ہے مکان ہے جس میں وہ رہتے ہیں۔ البتہ ان کے خاندان میں ان کے 6 بھائی اور تین بہنیں تھے جن میں سے ایک بھائی کا انتقال ایکسیڈنٹ میں ہوگیا۔ شیخ رشید کے علاوہ باقی سب شادی شدہ ہیں
ماں قدموں کی آہٹ پہچانتی تھی...
اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کہتے ہیں کہ وہ بہت شرارتی اپاور اپنی ماں کے لاڈلے تھے۔ جو بوٹی وہ کھاتے تھے وہ ماں ان کے بہن بھائی کو نہیں دیتی تھی اس لئے بہن بھائی چڑ جاتے تھے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ جب وہ گلی میں داخل ہوتے تھے تو ان کی ماں کو احساس ہوجاتا تھا کہ بیٹا آگیا ہے اور وہ کہتی تھیں "بیٹا میں ایک ہزار قدموں میں بھی تیری آہٹ پہچان سکتی ہوں
عورت ہاتھ ہی کامیاب انسان پر رکھتی ہے
سعدیہ امام کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کل ہر رشتہ مفاد کا رشتہ ہوتا ہے۔ عورت شادی کرنے کے لئے ہاتھ ہی کامیاب انسان پر رکھتی ہے پھر کہتی ہے کہ میرے آنے سے تمھاری زندگی میں خوشیاں آگئیں۔ آج ہر رشتہ مفاد کا ہے جب کہ پہلے رشتے خلوص کے ہوتے تھے
جانوروں سے لگاؤ
شیخ رشید نے بتایا کہ انھیں بچپن میں جانوروں اور پرندوں سے بہت پیار تھا۔ ان کے گھر میں مرغیاں پلی تھیں اور کوئی بیمار ہوتا تو مرغی کو ذبح کرکے پکایا جاتا تھا جس پر انھیں دکھ ہوتا تھا