مکھیوں نے جان عذاب کردی ہے .. صرف اس چیز کو پانی میں ملائیں اور مکھیوں سے جان چھڑائیں

ہماری ویب  |  Aug 05, 2021

بھلا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ بارش کا موسم ہو اور مکھیاں نہ آئیں؟ اس آرٹیکل میں "ہماری ویب" کے قارئین کو مکھیوں سے جان چھڑانے کے چند سادہ طریقے بتائے جارہے ہیں

مکھیوں کے لیے کچھ نہ چھوڑیں

بچے ہوئے کھانے کو پلیٹ میں نہ چھوڑیں۔ ڈبوں میں اچھی طرح پیک کر کے فریج میں رکھیں۔ باورچی خانے، کھانے کی میز پر چمچ وغیرہ نہ چھوڑیں اور تمام گندے برتنوں کو فوری دھو کر رکھیں ورنہ پانی میں ڈال دیں۔ گھر میں کسی طرح کا کچرا کھلا ہوا نہ رکھیں رات کو سونے سے پہلے کچن میں موجود ڈسٹ بن کی تھیلی کو بھی باندھ دیں تاکہ مکھیاں اس میں نہ گھس سکیں۔ یاد رکھیں مکھی ہر اس جگہ جانا پسند کرتی ہے جہاں اسے کھانے کو مل سکے یا وہ انڈے دے سکے۔ اسی طرح گیلی اور نم جگہوں کو بھی صاف کرکے خشک کرلیں۔

اسپرے

کیڑے مکوڑے مارنے والے اسپرے نہ صرف مہنگے ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہوتے ہیں۔ گھر پر اسپرے تیار کرنے کے لئے ایک اسپرے بوتل میں پانی کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ لال پسی ہوئی مرچ ملائیں (کٹی مرچ کے زرات بوتل کی نالی میں پھنس جاتے ہیں) اور اسپرے کریں۔ یہ اسپرے آپ بچوں کی غیر موجودگی میں کبھی بھی کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر دروازوں اور کھڑکیوں کی جالیوں، باورچی خانے کے سلیب اور ڈسٹ بن پر یہ اسپرے ضرور کریں

نالیاں اور بیسن

اگر آپ دیکھیں کہ مکھیاں آپ کے بیسن اور نالیوں پر جمع ہورہی ہیں تو آدھی بوتل پانی میں دو کھانے کا چمچ بلیچ ڈال کر حل کریں اور نالی میں ڈال دیں۔ اس سے نالیاں صاف بھی ہوجائیں گی اور مکھیاں دوبارہ وہاں کا رخ بھی نہیں کریں گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More