یوں تو ماں باپ دونوں ہی اپنے بچوں سے یکساں محبت رکھتے ہیں لیکن باپ اور بیٹی کا رشتہِ دنیا کہ تمام رشتوں سے افضل ہے۔ حالیہ دونوں میں ہونے والی ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ باپ کا بیٹی کے ساتھ شفقت والا رؤیہ بیٹی میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کامیاب زندگی گزارتی ہیں۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہےکہ، عام طور پر گھر میں باپ کا کردار ایک خاموش اور سخت تصور کیا جاتا ہے مگر یہ بات بیٹیوں کے بارے میں غلط ثابت ہوتی ہے اور باپ کا اثر بیٹیوں کی زندگیوں پر ہمارے پرانے اندازوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ، کم عمری سے نو جوانی تک اگر باپ کا کردار بیٹیوں کیلئے محبت اور شفقت والا ہو تو بیٹیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور مشکل حالات میں بھی وہ ثابت قدم رہتی ہیں۔
باپ کا کردار بیٹیوں کی زندگیوں پر اس طرح اثر انداز ہوتا ہے کہ جو بیٹیاں والد سے زیادہ قریب ہوتی وہ بیٹیاں شادی کے بعد مضبوط اعصاب کی ماں ثابت ہوتی ہیں۔
ماہرین اس حوالے سے مشورہ دیتے ہیں کہ والد کو اپنی بیٹیوں کی پرورش میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔