پاپا جونز اور بیرون ملک جائداد... عاصم باجوہ کو کن تنازعات کا سامنا کرنا پڑا؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2021

عاصم باجوہ نے سی پیک کے چئیرمین کی حیثیت سے کل استعفیٰ دے دیا۔ اس موقع پر انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ"میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں کہ اس نے مجھے سی پیک پراجیکٹ کو چلانے کا موقع دیا۔ وزیراعظم اور ان کی گورنمنٹ کے تعاون اور بھروسے کے بغیر یہ ممکن نہ تھا"

اس کے ساتھ ہی انھوں نے سی پیک پراجیکٹ کے نئے چیئرمین خالد منصور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ سی پیک پاکستان کو ترقی کی جانب لے جائے

عاصم باجوہ اور سی پیک

عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل آفیسر ہیں جنھوں نے اطلاعات ونشریات کے شعبے میں وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی معاون کی خدمات ادا کیں۔ عاصم سلیم باجوہ کو پاک چائنا اکنامک کوریڈور اتھارٹی (سی پیک) کا چئیرمین مقرر کیا گیا جس میں دو سال مکمل ہونے پر انھوں نے 3 اگست 2021 میں استعفیٰ دے دیا

عاصم باجوہ کو کن تنازعات کا سامنا کرنا پڑا؟

ڈی ڈبلیو کے مطابق پاکستان کے صحافی احمد نورانی نے "فیکٹ فوکس" ویب سائٹ پر رپورٹ شائع کی جس میں انھوں نے لکھا کہ عاصم باجوہ کے خاندان نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عاصم باجوہ کا خاندان "باجکو ٹیلی کام" اور "فاسٹ ٹیلی کام" نامی کمپنیوں کا مالک ہے۔ احمد نورانی نے سوال کیا کہ عاصم باجوہ کے پاس اتنی سرمایہ کاری کا پیسہ کہاں سے آیا؟ البتہ عاصم سلیم باجوہ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی اور اپنے معاون خصوصی سے استعفیٰ بھی دے دیا البتہ بی بی سی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عاصم باجوہ پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا استعفیٰ اس وقت منظور نہیں کیا اور انھیں بطور معاون خصوصی اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی البتہ بعد میں عاصم باجوہ کی درخواست پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تھا

تجزیہ نگار میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ "عاصم باجوہ ایک انتہائی ایماندار اور باکردار آدمی ہیں اور ان کو الزامات کا نشانہ صرف اس لئے بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ سی پیک کہ چئیرمین ہیں جس کی کامیابی سے ملک دشمن عناصر حسد کا شکار ہیں اور اس میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں"

پاپا جونز پیزا

بی بی سی کے مطابق چین میں پاپا جونز پیزا میں عاصم باجوہ کے پانچ بھائیوں اور اہلیہ نے سرمایہ کاری کی ہے جسے عاصم باجوہ تسلیم بھی کرتے ہیں البتہ ان کی اہلیہ کی اس میں صرف 19 ہزار 492 ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ عاصم باجوہ نے بتایا کہ اٹھارہ سال میں ان کے خاندان نے بینکوں سے لون لے کر کاروبار میں سرمایہ کاری کی۔ جبکہ ان کے خاندان کے علاوہ بھی اس کاروبار میں 50 دیگر سرمایہ کار شامل ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More