کیا واقعی میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی؟

ہماری ویب  |  Mar 15, 2021

معروف سنگر و ماڈل میشا شفیع نے سال 2018 میں گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ علی ظفر کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

اسی کیس کے حوالے سے ٹائمز آف انڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اسی وجہ سے گلوکارہ میشا شفیع کو ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے پر عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تاہم اِس حوالے سے میشا شفیع اور علی ظفر کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ میشا شفیع کو جیل کی سزا ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک کا ایک مقبول ترین پیج بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ میشا شفیع کو سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ مداحوں کے مِلے جلے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Well. 🙏

Posted by FHM Pakistan on Monday, March 15, 2021

متعدد افراد اس خبر کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

٭ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More