سونے کا تحفہ دیا کیونکہ ۔۔۔ کرینہ کپور نے کس اداکار کو کیا مہنگا تحفہ دیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ہماری ویب  |  Mar 15, 2021

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو ان کی سالگرہ کے دن پر انہیں مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتیں ساتھ ہی ان کے سالگرہ کے دن کو یادگار منانے کے لیے خوبصورت تحفے بھی پیش کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے آج ہم جانیں گے کہ بالی ووڈ اداکار فلمی صنعت کے دیگر اداکاروں کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کونسے دلچسپ تحفے پیش کر چکے ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور دیگر اداکاروں کو ان کی سالگرہ کے دن پرکونسے تحفے پیش کر چکی ہیں آج ہم جانیں گے۔

گزشتہ روز اداکار عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کرینہ کپور خان نے ساتھی اداکار اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی سالگرہ پر ان کی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ عامر خان کی تصویر کرینہ نے ان کے جنم دن کے موقع پر بطور تحفے کے انسٹاگرام شیئر کی۔

کرینہ کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ تصویر شئیر کی جو ان کی عامر خان کے ساتھ آئندہ ریلیز ہونے والی فلم لعل سنگھ چڈھا سے لی گئی ہے۔

مذکورہ تصویر میں عامر خان سیاہ و ہلکی سفید داڑھی اور سر پر تربان باندھے ہوئے ہیں، جبکہ انھوں نے اپنے کاندھوں پر ایک پیمائش کا فیتہ بھی لٹکا رکھا ہے اور وہ کسی سے گفتگو کے دوران مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ کرینہ نے لکھا، ہیپی برتھ ڈے میرے لعل، آپ جیسا آئندہ کوئی نہیں ہوگا، اس فلم میں آپ نے جو جادوئی کام کیا ہے، اسکے لیے لوگوں کے دیکھنے کا انتظار نہ کریں۔

کرینہ کپور اور ان کی بڑی بہن اداکارہ کرشمہ کپور اپنے والد اداکار رندھیر کپور کو ان کے جنم دن پر بہت خاص تحفہ پیش کرچکی ہیں جو شاید ہی کسی نے دیا ہو۔

سال 2018 میں کرینہ اور کرشمہ اپنے والد رندھیر کپور کو ان کی سالگرہ کے دن پارٹی یا ڈنر کی بجائے چھٹیوں پر سوئٹزرلینڈ لے کر گئیں تھیں۔

اداکارہ کرینہ کپور اور ملائکہ اروڑا ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں اور کافی سالوں سے ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتی ہیں۔ کرینہ کپور ملائکہ اروڑا کو ان کی 45 سالگرہ کے دن پر سونے کی بالیاں بطور تحفے میں پیش کر چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More