علیحدگی کے بعد بیٹے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔۔۔ ایسے مشہور اداکار جو اپنی اولاد کے لیے لڑے

ہماری ویب  |  Mar 13, 2021

طلاق ایک ایسی چیز ہے جسے ہمارے معاشرے میں بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ غلط فہمیاں نہ صرف ہنستے کھیلتے میاں بیوی کے خاندان کو اُجاڑ دیتی ہیں بلکہ بعض اوقات یہ معاملہ طلاق کی صورت بھی اختیار کرلیتا ہے۔

جن شادی شدہ افراد کے بچے ہوتے ہیں وہ علیحدگی کے بعد اولاد اپنے پاس رکھنے کے لیے لڑتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ کورٹ میں چلا جاتا ہے۔

شوبز اِنڈسٹری میں بھی ایسے کئی اداکار موجود ہیں جنہوں نے علیحدگی کے بعد بچے اپنی تحویل میں لینے کے لیے کورٹ کا سہارا لیا۔

آیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے اداکار ہیں جو اس مشکل وقت سے گزر چکے ہیں۔

1- عدنان سمیع اور زیبا بختیار

سابق پاکستانی اور موجودہ بھارتی گلوکار سمیع اور ان کی پہلی بیوہ اداکارہ زیبا بختیار سنہ1993 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور تین سال بعد سنہ 1996 میں ان کی طلاق کی خبر سامنے آگئی تھی۔ دونوں شخصیات کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذان سمیع ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق عدنان کی زیبا بختیار سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کو زبردستی اپنے ساتھ کینیڈا لے جانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد زیبا بختیار نے قانونی کارروائی کی اور کیس جیت کر اپنے 7 سالہ بیٹے کی تحویل حاصل کرلی تھی۔

2- کرشمہ کپور اور سنجے کپور

2016 میں بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے شوہر سنجے کپور نے راہیں جدا کرلی تھیں۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے باقاعدہ طلاق لے کر بچوں کے حوالے سے بہت مشکل سے معاہدہ طے کیا تھا۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور مشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی تھی اور کیس کرشمہ کپور نے جیت لیا تھا۔

3- وینا ملک اور اسد خٹک

معروف ماڈل، اداکارہ وینا ملک کی اسد خٹک سے شادی گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت بنی رہی تھی۔ اسد بشیر خٹک اور وینا ملک کی 2013 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں شخصیات کی طلاق کے بعد یہ معاملہ کھڑا ہوا کہ بچہ کس کی تحویل میں ہوگا۔وینا ملک کا دعویٰ کیا تھا کہ 25 ستمبر 2019 کو راولپنڈی کے فیملی جج افضال احمد ثاقب نے بچوں کی تحویل ان کے سپرد کی تھی، تاہم اسد بشیر خٹک کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کو دبئی میں ہی رکھنے کا حکم دیا تھا۔

4- سنجے دت اور ریچا شرما

سنجے دت بھی ان اداکاروں میں شامل ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تحویل کے لیے جنگ کی۔

سنہ 1987 میں سنجے دت نے ریچا شرما سے شادی کی ، اورچند ماہ بعد ان کے ہاں ننھی بیٹی ٹریشالا کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں سنجے دت کی پہلی بیوی دماغی ٹیومر کا شکار ہوکر دنیا سے چلی گئیں جس کے بعد ان کی بیٹی ٹریشالا تنہا ہوگئیں تھیں۔ سنجے دت کی پہلی بیوی ریچا کے والدین اور اداکار سنجے دت نے بیٹی ٹریشالا کو حاصل کرنے کے لیے کیس لڑا جس میں سنجے دت کو شکست کا سامنا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More