چہرہ ہی بدل گیا ۔۔۔ 4 مشہور اداکار جن کی پرانی تصاویر دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ اتنا بدل گئے

ہماری ویب  |  Mar 12, 2021

فنکار جب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کا آغاز کرتے ہیں تب ان کی شخصیت بالکل ایک عام فرد کی طرح لگتی ہے، لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی شخصیت میں اتنا بدلاؤ آجاتا ہے کہ ان کے ماضی کی تصویر دیکھ کر وہ بالکل پہچان میں نہیں آتے۔

آج ہم پاکستان کی مشہور و معروف اداکاراؤں کی چند پرانی تصاویر دیکھیں گے جن کو دیکھنے کےبعد آپ بھی سوچ میں مبتلا ہوجائیں کہ یہ اداکارائیں کیا سے کیا ہوگئیں۔

1- عائشہ عمر

شوبز صنعت سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارہ عائشہ عمر سال 1999 میں شوبز میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور ماڈل کی تھی۔ عائشہ عمر اداکارہ و ماڈل ہونے کے ساتھ اچھی گلوکارہ بھی ہیں۔ عائشہ عمر نے جب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تب ان کا چہرہ، بالوں کا اسٹائل، میک اپ سب مختلف تھا۔ آپ ان کی چند پرانی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

2- صبور علی

پاکستان کی مشہور اداکارہ صبور علی بھی اپنے شوبز کیرئیر کی شروعات میں چھوٹی بچی دکھائی دیتی تھیں۔ سجل علی بہن صبور علی کئی مقبول ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ دیکھیں ان کی پرانی تصویر۔

3- ہمایوں سعید

شوبز کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید کو شوبز میں کئی سال ہوچکے ہیں۔ سب ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے خود کو بہت فٹ اور ینگ رکھا ہوا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید کی چند پرانی تصاویر دیکھیں کہ پہلے وہ کیسے نظر آتے تھے۔

4- عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جو متعدد ڈرامہ و فلمی پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔انہوں نے ڈیبیو سال 2012 میں ڈرامہ سیریل میری لاڈلی میں کیا تھا جبکہ سال 2014 میں عروہ فلمی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ ان کی چھوٹی بہن ماورا حسین بھی شوبز سے تعلق رکھتی ہیں۔

عروہ حسین کی ماضی کی چند تصاویر دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More