شادی ایک ایسا بندھن ہوتا ہے جو لڑکے اور لڑکی کی رضامندی سے طے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جن کے ماں باپ اپنی بیٹی کی پسند کی شادی پر راضی نہیں تھے اور رشتہ کے لیے صاف الفاظ میں انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں اپنی بیٹی کی ضد کے آگے ہار گئے۔
آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کون ہیں وہ 4 مشہور اداکارائیں۔
1) ہیما مالنی کی دھرمیندر سے شادی
ہیما مالنی کے والدین نے بیٹی کو دھرمیندر کے رشتہ سے بالکل انکار کر دیا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اداکار دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے۔ ہیما مالنی کے والدین نے ان کا رشتہ اداکار جيتندر سے طے کر دیا لیکن دھرمیندر یہ برداشت نہ کر سکے اور ممبئی میں موجود جتیندر کی گرل فرینڈ اور موجودہ بیوی شوبھا کو لے کر چنئی پہنچ گئے جہاں دونوں کا رشتہ ہو رہا تھا، شوبھا نے مبینہ طور پر ہنگامہ بھی کیا جبکہ ہیما مالنی کے والد نے نشے میں موجود دھرمیندر کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا اور کہا کہ تہم ہماری بیٹی کی زندگی سے نکل کیوں نہیں جاتے۔
تاہم اس ہنگامے کے بعد جتیندر نے الگ کمرے میں کافی دیر ہیمامالنی سے ملاقات کی جبکہ باہر دھرمیندر چیخ پکار کرتے رہے اور ہیما کو کہتے رہے کہ یہ غلطی مت کرنا، ساتھ ہی شوبھا نے بھی ہنگامہ مچائے رکھا۔ کافی دیر بعد جب سرخ آنکھوں کے ساتھ ہیماباہر آئیں تو انہوں نے سب کو چلے جانے کو کہا جس پر جتیندر کے گھر والوں نے کہا کہ ہمیں واضح جواب چاہیئے ہاں یا نہ؟ جس پر ہیما نے انکار میں سر ہلا دیا اور جتیندر کے گھر والے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔
2) مرینہ خان
تنہائیاں اور دھوپ کنارے جیسے شاندار ڈٖراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مرینہ خان کے والدین بھی ان کی شادی پر رضامند نہیں تھے۔ مرینہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ''جب میں نے گھر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تو امی مجھ سے سخت ناراض ہوئیں یہاں تک کہ مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی۔ میں نے شادی کے لیے اپنا گھر چھوڑا کیونکہ میری امی راضی نہیں تھیں اور پھر میری شادی میری دوست کے گھر سے ہوئی''۔
تاہم ابو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ''ابو کافی پریکٹیکل انسان تھے، انہیں جب پتہ چلا کہ اس نے فیصلہ کرلیا ہے اور یہ اسی انسان سے شادی کرے گی، تو پہلے وہ غصہ تھے لیکن پھر راضی ہوگئے'' ۔
3) سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی بھی آسانی سے نہیں ہوئی۔ شادی سے متعلق کرینہ کپور نے بتایا کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ ''جب اُنہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار تمہارے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب تمہارا کیرئیر ختم ہوچکا ہے لیکن ان سب کے باوجود میں پیچھے نہ ہٹی'' ۔
4) صاحبہ اور ریمبو
صاحبہ کی کہانی تو مشہور ہے کہ ان کی والدہ نیشو اپنی بیٹی کی شادی ریمبو سے کرنے پر کسی صورت راضی نہ تھیں لیکن ریمبو نے آخری لمحے تک ہار نہ مانی اور بالآخر اپنی محبت سے نکاح کر لیا جس کی رضامندی بعدازاں خود نیشو نے دی۔
٭ ان میں سے کون سی کہانی آپ کو سب سے زیادہ پسند آئی؟َ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔