ان تصویروں میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟ دلچسپ و عجیب تصویروں نے دیکھنے والوں کو حیران کیوں کر دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 11, 2021

انٹرنیٹ پر بہت سی دلچسپ و عجیب تصویریں موجود ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیتی ہے۔

بعض تصویریں ایسی ہوتی ہیں جو ایک بار دیکھنے میں سمجھ میں نہیں آتیں بلکہ انہیں دوبارہ آنکھیں گڑا کر دیکھنا پڑتا ہے۔ ایسی انوکھی تصاویر انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں۔

آئیں دیکھتے ہیں 4 حیرت انگیز تصاویر جن کو دیکھ کر آپ سب بھی دنگ رہ جائیں گے۔

اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بچہ میدان میں دوڑتا ہوا نظر آرہا ہے مگر یہ کیا ، اتنی چھوٹی عمر کے بچے کی اتنی لمبی چوٹی؟ دراصل اس تصویر میں صرف بچہ اکیلا ہی نہیں دوڑ رہا بلکہ اُس کے عین پیچھے ایک بچی بھی دوڑ رہی ہے جو کیمرے کی آنکھ میں نہ آسکی۔ تصویر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے بچے کی حقیقت میں لمبی چوٹی نکل آئی۔

اس تصویر میں کچھ زیادہ ہی گڑبڑ دکھائی دے رہی ہے۔ یوں لگ رہا ہے جیسے انسان کے سر کی جگہ کتے کا سر آگیا ہو۔ تصویر کچھ اس طرح سے لی گئی ہے جس سے اس شخص کا سر پالتو کتے کے پیچھے چھپ گیا۔ مذکورہ تصویر بظاہر طور پر مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت زدہ کر دینے والی بھی ہے۔

اس ہاتھ میں کل 6 انگلیاں موجود ہیں کچھ ایسا ہی آپ کو بھی نظر آرہا ہوگا۔ مذکورہ تصویر سے متعلق واضح طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا واقعی ہاتھوں کی چھ انگلیاں ہیں یا یہ انسانی آنکھ کا دھوکہ ہے۔

آخری تصویر آپ کو سمجھ آہی گئی ہوگی۔ ساحلی پرندے بگلے کی یہ تصویر بہت قریب سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے پیچھے جاتا ہوا شخص پرندے سے کئی گنا چھوٹا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More