پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد نامور اداکار جنہوں نے کئی سالوں تک اپنے چاہنے والوں کو اپنی اداکاری سے بھرپور انٹرٹین کیا وہ اداکار ڈرامائی صنعت کے بعد اب سیاست کی سیڑھی چر چکے ہیں۔آج سیاست میں وہ بہت سے لوگ ایسے نظر آئیں گے جو کئی عرصے تک ٹی وی اسکرین اوراسٹیج کے پردوں پراداکاری و گلوکاری کرتے رہے ہیں۔
لیکن ان میں سے کچھ افراد سیاست میں وہ مقام حاصل نہیں کر ہائے، جو انہیں اسکرین کے پردے پر حاصل ہوا، لیکن چند اداکاروں کی سیاسی کارکردگی اچھی بھی رہی۔
آج ہم ان فنکاروں کے بارے میں جانیں گے جو اداکاری کے ساتھ سیاست کے میدان میں قدم جما چکے ہیں تو کچھ مستقبل میں سیاست میں آنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
* گل رعنا
شوبز کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر گل رعنا ایک باصلاحیت فنکارہ جانی جاتی ہیں، لیکن وہ شوبز کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی جوہر دکھانے کو تیار رہتی ہیں۔ ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گل راعنا کا کہنا تھا کہ اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی تک رسائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شروع سے ہی سیاست سے ہے تو مزید سفر بھی اسی جانب رہے گا۔
* حمزہ علی عباسی
پاکستان کے نوجوان اداکار، ماڈل اور ہوسٹ حمزہ علی عباسی کو لوگ جہاں بطور فلمی اداکار اور ماڈل جانتے ہیں، وہیں انہیں کئی لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رکن کے طور پر بھی جانتے ہیں۔
علاوہ ازیں حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر اہم سیاسی موضوعات پر بحث کرنے سمیت تحریک انصاف کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
* عتیقہ اوڈھو
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی سیاسی ٹیم میں شامل رہنے والی عتیقہ اوڈھو کو بھی پاکستانی عوام اداکارہ کی حیثیت سے جانتی ہے۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کم سے کم 35 ڈراموں اور 6 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت متعدد ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔
* ماہرہ خان
پاکستان کی کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان کے سیاسی کیرئیر کا آغاز تو نہیں ہوا لیکن وہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف کی قہت پرانی سپورٹر ہیں جس کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں۔
*مایا علی
فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکارہ کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی بھی ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی طرح وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں آگے آگے رہتی ہیں۔ اداکارہ مایا اکثر تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کر چکی ہیں اور ان ایک سیلفی بھی عمران خان کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔