پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار جوڑی سنیتا مارشل اور ان کے شوہر حسن احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی کے فیصلے پر پہلے کون راضی ہوا تھا جس پر اداکار حسن احمد نے اپنی اور سنینا مارشل کی شادی اور دیگر مسائل سے متعلق کی دلچسپ کہانی سنائی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سنیتا کے اہلخانہ نے مذہب سے باہر شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سنیتا برطانیہ چلی گئیں تھیں اور جب میں انہیں فون کرتا تو یہ میری کال نہیں اٹھاتی تھیں۔ حسن نے کہا کہ میری ہمشیرہ بھی انہیں کال کیا کرتی تھیں لیکن سنیتا کسی کی فون کال کا جواب نہیں دیتی تھیں۔
میزبان نے یہی سوال سنیتا مارشل سے کیا تو ان کا جواب بھی یہی تھا کہ گھر والے راضی نہیں تھے اور میں اپنا فیصلہ نہیں کرپا رہی تھی۔
حسن احمد نے بتایا کہ ایک دفعہ یہ خاتون لندن سے واپس آگئیں اور سنیا کا فیصلہ اس وقت بھی یہی تھا کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا اور انہوں نے حسن سے کہا کہ وہ انہیں فون اور میسجز نہ بھیجیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے اس دوران بہت غصہ آیا اور میں نے سنیتا سے کہا کہ 5 سال ہماری بات چیت کو ہو چکے ہیں ، میں ایک دم سب کچھ کیسے ختم کر دوں؟ حسن نے بتایا کہ ان کے دوست بھی ان سے یہی کہتے کہ وہ اب سنیتا کی زندگی سے چلے جائیں لیکن حسن پھر بھی نہیں مانے۔
حسن نے کہانی آگے لے جاتے ہوئے مزید بتایا کہ ایک دن سنیتا نے میسج پر مجھ سے ملاقات کا کہا اور بتایا کہ وہ انہیں کچھ دینا چاہتی ہیں اور اس وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔
حسن احمد کے مطابق جب وہ سنیتا سے ملاقات کے لیے ان کے پاس گئے تو وہ انہیں دیکھ کر بہت روئیں اور مجھے بہت پیار و شفقت سے چیزیں دیں۔ اس وقت حسن کو ایسا محسوس ہوا کہ وہ ان کی زندگی میں واپس آئیں گی اور ہوا بھی ایسا ہی۔
شوبز اداکار کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں سنیا سے شادی کے معاملے میں ہمیشہ سے ہی مسئلہ رہا لیکن اس دوران میرے والد صاحب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
پروگرام کے دوران اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل اور حسن احمد کی مزید کیا گفتگو یوئی جانیں اس ویڈیو میں۔