دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے خود کو کیسے تبدیل کیا؟ دیکھیں چند نئی تصاویر

ہماری ویب  |  Mar 11, 2021

دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنا لک مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔

گذشتہ روز انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی جو لوگوں کو بے حد پسند آئی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بال کٹوا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے سے مختلف دِکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں مزید کندھے پر بچوں کے ڈکارنے کے لئے استعمال ہونے والے کپڑوں اور ڈائپرز کے لئے تیار ہوں۔

پوسٹ پر انہوں نے اپنے اسٹائلسٹ اور ہئیر ڈریسر Yianni Tsapatori کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کرینہ کے ہئیر ڈریسر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اداکارہ کے بال کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔

تاہم اداکارہ کا یہ نیا اور منفرد انداز لوگوں کو بہت پسند آ رہا ہے جس کے بعد کئی مداحوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید کرینہ کپور شوبز انڈسٹری میں جلد ہی واپسی کریں گی۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More