گزشتہ ماہ 21 فروری کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں اداکار سمیت ان کے اہلخانہ اور دیگر فلمی ستارے بھی ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ حیران کن طور پر آج بھی کرینہ اور سیف کے ننھے بیٹے کو تحفے دہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بیٹے کی آمد کی خوشی کے موقع پر کئی بھارتی اداکاروں نے سیف اور کرینہ کی دوسری اولاد کو دلکش گفٹس دیئے جو دیکھنے میں شاندار اور قیمت میں مہنگے ہیں۔
تو آج ہم کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیبی بوائے کو بھارتی اداکاروں کی جانب سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کے بارے میں جانیں گے اور ان کی حیرت انگیز قیمتوں پر بھی نظر ڈالیں گے۔
1- رندھیر کپور
بالی ووڈ کے سینئر اداکار رندھیر کپور نے اپنی بیٹی کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اسے گولڈ کا جھولا (بابے کرادلے)تحفے میں دیا جس کی قیمت حیرت انگیز طور پر 3 لاکھ ( پاکستانی 6 لاکھ 46 ہزار) روپے ہے۔
2- سوہا علی خان
سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنی بھابی کرینہ کپور کو ان کے بیٹے کے جنم دن پر سونے کی کھلونا گاڑی بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہے۔
3- کرن جوہر
صرف بیٹے کو ہی تحفے نہیں ملے بلکہ سیف کو بھی دوسری بار والد بننے پر نامور بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انہیں 90 ہزار کی خاص رولیکس گھڑی تحفے میں پیش کی۔ جس کی قیمت پاکستانی( 1 لاکھ 94 ہزار) روپے بنتی ہے۔
4- رنبیر کپور
مقبول اداکار رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے نواب سیف علی خان کے ننھے مہمان کے آنے کی خوشی میں ان کی اہلیہ کرینہ کپور کو مہنگا جوڑا تحفے میں جس کی قیمت ڈیرھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
5- عالیہ بھٹ
فلموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کرینہ کپور کو دوسری بار ماں بننے پر انہیں سونے بریسلٹ گفٹ میں دیا۔ گولڈ بریسلٹ کی قیمت حیران کن طور پر بھارتی کرنسی 85 ہزار جبکہ (1 لاکھ 83 ہزار پاکستانی) روپے بنتی ہے۔ عالیہ بھٹ اور کرینہ دونوں ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں۔