پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے ایک پروگرام کے دوران شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
میزبان نے جب ان سے شادی نا کرنے کی وجہ جاننا چاہی تو شائستہ جبیں نے کہا میں نے آج تک کسی کو نہیں دیکھا کہ جوڑی ٹھیک چل رہی ہو۔
کہیں بیوی کرپٹ ہے تو کہیں میاں اس صورت حال نے مجھے بہت خوف زدہ کیا۔دوسروں کو یہ حشر دیکھ کر میں نے پھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شائستہ جبیں کے خاندان کا کوئی بھی شخص اس انڈسٹری میں نہیں۔
1993 سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ شائستہ کہتی ہیں وہ ہی پہلی اور شائد اپنے خاندان کی آخری ٹی وی آرٹس ہوں گی۔
شائستہ جبیںکا اس وقت اے پلس پر “جی ٹی روڈ” کے نام سے ڈرامہ عوام میں بے حد پزیرائی حاصل کر رہا ہے۔
شائستہ جبیں کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شوٹ ہونے ڈرامہ سیریل آغوش نے مجھے ایک شناخت دی۔ اداکارہ ڈرامہ سے پہلے ٹیلی فلم میں کام کر چکی ہیں۔