آپ کے والد تو غریب انسان تھے تو پھر ۔۔۔۔ اقرار الحسن نے ایسا کیا کہا جو لوگ آگ بگولہ ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Mar 09, 2021

گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی یوم خواتین منا یا گیا اور خواتین کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈ یا پر بھی اپنے رائے کا اظہار کیا۔

اب معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس پرصارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں اقرار الحسن نے کہا کہ میری چھوٹی بہن دمشق (شام) میں پیدا ہوئی تھیں۔ میری والدہ بتاتی ہیں میرے والد نے کم و بیش اپنی آدھی جمع پونجی دمشق کے لوگوں کو مٹھائیاں کھلانے میں لگا دی تھی۔

بس اقرار الحسن نے یہ ٹوئٹ جاری کرنی ہی تھی کہ اس ٹوئٹ پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سفینہ نامی سوشل میڈ یا صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس کر پگلے رلائے گا کیا۔

ایک سوشل میڈ یا صارف نے لکھا کہ اقرار الحسن ایک طرف اپنی غربت کی باتیں بتاتے ہیں اور دوسری جانب آپ کہتے ہیں کہ آپ کے والد نے بہن کی پیدائش پر دمشق میں آدھی جمع پونجی کی مٹھائیاں بانٹ دیں۔

صارفین کی جانب سے اینکر پرسن اقرار الحسن کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جا رہا ہے کیونکہ 3 جون سال 2018 میں اقرار الحسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرے والد غریب انسان تھے، میں بھی تو اپنے بلوبوتے پر اینکر بنا، اگر آپ کے بچوں میں ٹیلنٹ ہوگا وہ محنت کریں گے تو دنیاکی کوئی بھی طاقت انہیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More