پاکستان کی معروف ماضی کی اداکارہ زیبا بیگم کی طبعیت خراب ہو گئی ہے۔
جذبات کے شہنشاہ اداکار محمد علی کی اہلیہ اور نامور اداکارہ زیبا بیگم کو طبعیت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت وہ آئی سی یو میں ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، آج طبعیت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم حالت نہ سنبھلنے پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکارہ کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے داماد شاہد نے بتایا کہ زیبا بیگم کو ایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن مداحوں سے انہوں نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔