200 کروڑ کا گھر ہے یا کوئی محل ۔۔۔ ان ارب پتی سیلیبرٹیز کا گھر اندر سے کیسا دِکھتا ہے اور ان میں کیا خاص چیزیں موجود ہیں؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

ہماری ویب  |  Mar 09, 2021

لوگ جیسے ہی اچھا کمانا شروع کرتے ہیں تو ان کی پہلی خواہش یہی ہوتی ہے کہ سب پہلے ایک اچھا اور عالیشان گھر تعمیر کروایا جائے۔

وہیں مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جو اسٹائل اور گلیمر کے ساتھ پرتعیش طرزِ زندگی کے لئے مشہور ہیں اور ان میں سے کچھ اپنے خوبصورت اور مہنگے گھروں کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔

آج ہم 4 مقبول ترین شخصیات کے بارے میں جانیں گے جن کا گھر کسی محل سے کم نہیں۔

* سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ خان گزشتہ 3 دہائیوں سے فلمی دنیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اور آج تک وہ اپنی عمدہ اداکاری سے مداحوں کو انٹرٹین کر رہے ہیں۔ فلمی دنیا پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان ایک عالیشان اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ سلمان خان ممبئی کے علاقے میں باندرا کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور اس عالیشان اپارٹمنٹ کی قیمت ہی تقریباً 100 کروڑ ( پاکستانی 2 ارب سے زائد) روپے بنتے ہیں۔

* شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر ’منت ‘کے چرچے کئی برس سے عام ہیں۔رپورٹ کے مطابق6000 اسکوائر فٹ پر قائم اس گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ( 4 ارب سے زائد) ہے۔ نامور اداکار شاہ رخ خان کا گھر ’منت ‘ تمام بالی ووڈ اداکاروں کے گھروں میں سب سے خوبصورت مانا جاتا ہے۔

* مکیش امبانی

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کا شمار دنیا کے دولت مند افراد میں کیا جاتا ہے۔ مکیش ایشیاء کے سب سے امیر ترین شخص کہلاتے ہیں جن کے پاس بے تہاشا دولت ہے۔ مکیش امبانی جس گھر کے مالک ہیں اس کا نام ’انٹیلیا‘ (Antilia)ہے جو بحراوقیانوس میں واقع ایک افسانوی جزیرے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انٹیلیا کی مالیت کا تخمینہ اس وقت 2ارب ڈالر سے زائد لگایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امبانی کے گھر میں تین ہیلی پیڈز، سوئمنگ پولز، سپا، جم، آﺅٹ ڈور گارڈنز، سینما گھر، پارکنگ، جیکوزی، یوگا سینٹر، ڈانس اسٹوڈیو، آئس کریم پارلر اور ایک بڑا مندر بھی موجود ہے۔ گھر میں بے شمار لاﺅنجز اور بیڈرومزہیں جن کی سجاوٹ آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔یہاں ایک بہت بڑا بال روم بھی ہے جس کی چھت کا 80 فیصد حصہ عالیشان فانوسوں سے سجا ہوا ہے۔

* افضل خان اور صاحبہ

پاکستانی شوبز کے مقبول فنکار اور جوڑی افضل خان اور صاحبہ کا گھر بھی بہت دلکش انداز سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ ان کے گھر کی قیمت تو معلوم نہ ہوسکی لیکن ذیل میں ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More