پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کے حوالے سے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کافی خبریں وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پروفائل پر وضاحتی بیان جاری کیا۔
تاہم اس کے بعد صنم نے احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ معاملے کا پس منظر کیا تھا۔
گذشتہ روز صنم جنگ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی۔
صنم نے بتایا کہ ''میرے شوہر ساتھ نہیں رہتے کیونکہ انہیں اپنے پاسپورٹ کی مدت مکمل کرنی ہے، وہ اپنے کیرئیر کو لے کر بہت سیریس ہیں۔ میں انہیں کسی بات سے نہیں روکتی کیونکہ وہ بھی میری زندگی میں مداخلت نہیں کرتے''۔
صنم کا کہنا تھا کہ ''مشکل مجھ سے زیادہ ان کو ہے کیونکہ میرے پاس یہاں سب ہیں میرے اپنے ماں باپ، پھر قصام کی فیملی بھی میرے ساتھ ہوتی ہے، اسی لیے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی''۔
اس کے علاوہ صنم نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ''ان میں میری جان ہے، میں ان سے بہت متاثر ہوں جس طرح انہوں نے 4 بیٹیوں کو پالا، میری امی انتہائی شفیق ہیں وہ نرم لہجے میں بات کرتی ہیں''۔
صنم جنگ نے بتایا کہ ''مجھے ہمیشہ سے بیٹی کی خواہش تھی اور اللہ پاک نے وہ پوری کی، مجھے لگتا ہے بیٹیاں آپ کی اپنی ہوتی ہیں ان میں احساس ہوتا ہے''۔
اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔