میرے گھر سے اے سی چوری ہوگئے ۔۔۔۔ وہ 5 اداکار کون سے ہیں جن کے ساتھ چوری کی واردات پیش آئی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

چوری کبھی بھی، کہیں بھی، کسی کے بھی ساتھ ہوسکتی ہے، چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا پھر کوئی مشہور سیلیبریٹی۔ چوروں کو صرف روپیہ، پیسہ اور قیمتی اشیاء چاہیئے ہوتی ہیں، ان کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ سامنے والا کون ہے۔ آج جانیئے وہ کون سی مشہور سیلیبریٹیز ہیں جن کے ساتھ چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

٭ دیپیکا:

کچھ روز قبل دیپیکا پڈوکون ممبئیکے مقامی ہوٹل سے نکلی تو مداحوں کی بھیڑ میں ایک خاتون نے ان کو ٹشو آفر کرتے ہوئے ان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی مگر دپیکا کے گارڈز نے چوری کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

٭ سونم کپور:

بھارتی اداکارہ سونم کپور کے گھر سے 50 ہزار ڈالر کا ڈائمنڈ کا سیٹ 2 سال قبل چوری ہوگیا تھا جو آج تک نہ مل سکا۔

٭ یشمیٰ گل:

اداکارہ یشمیٰ گل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ: '' میں اپنی دوست کے گھر کے باہر تھی، اسے لینے گئی تھی اور میرے ساتھ میرا ایک دوست بھی تھا. اس کے ساتھ ہمیشہ گارڈز ہوتے تھے مگر اتفاق سے اس دن اس کے ساتھ گارڈز نہیں تھے اور وہ گاڑی کے باہر فون پر بات کر رہا تھا اس وقت 2 آدمی بائیک پر آئے اور میرے دوست سے بات کرنے لگے جس کے بعد بائیک پر موجود دونوں آدمیوں نے گن نکال لی اور میرا دوست گاڑی کے پیچھے چلا گیا مجھے لگا وہ بھی گن لینے گیا ہے لیکن وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر بھاگ گیا تھا مگر میں نے اس کا بٹوا جو گاڑی میں تھا چھپا دیا تھا اور ساتھ میں اپنا موبائل فون بھی. ڈاکوؤں نے میرا بیگ مجھ سے چھین لیا لیکن اس میں میرا موبائل فون نہیں تھا جس کے بعد اس نے میرے پیر پر بندوق رکھ دی اور زبردستی مجھ سے موبائل چھین لیا اور جاتے جاتے ہوا میں 2 فائر بھی کیے.''

٭ امیتابھ بچن:

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے لندن کے گھر سے 10 ہزار ڈالر چوری ہوگئے تھے، جوکہ بعد میں پولیس کی کاروائی کے بعد مل گئے تھے۔

٭ سیف علی خان:

اداکار سیف علی خان کے پٹوڈی محل سے کچھ وقت پہلے 11 اے سی چُوری ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنے محل کی مزید سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More