یہ تو بالکل جڑواں لگتے ہیں! جانیں شوبز انڈسٹری کے 5 اداکاروں کے ہم شکل کون ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایک ہی شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں، یہ سن کر آپ کو ضرور حیرانی ہوئی ہو گی کہ ایک ہی شکل کے سات لوگ کیسے ہو سکتے ہیں، یہ تو ایک بھی ہونا کافی تعجب کی بات ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی کئی اداکار ایسے ہیں جن کے ہم شکل دنیا کے مختلف ممالک سے نکل کر آئے اور سوشل میڈیا پر چھا گئے۔

آج ہم آپ کو 5 اداکاروں کے ہم شکل دکھانے والے ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ بھی یہ ہی کہیں گے کہ یہ تو جڑواں لگتے ہیں۔

1) ماہرہ خان

سب سے پہلے بات کریں گے پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کی، جنہوں نے ناصرف پاکستان کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ بھارتی فلم میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کے طور پر کام کیا۔ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی لائف اسٹائل بلاگر کراسا انور بالکل ماہرہ کی جڑواں بہن لگتی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں۔



2) اقراء عزیز

پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ اقراء عزیز کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں، سپر ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی اقراء کی بھی ہم شکل ہیں جن کا تعلق لبنان سے ہے۔ 'بیروت لبنان' نامی خاتون ایک آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سنگر بھی ہیں۔ ان دونوں کی مسکراہٹ میں بے انتہا مماثلت دیکھی جا سکتی ہے، تصاویر دیکھیں۔



3) حمزہ علی عباسی

شوبز کو خیر آباد کہنے والے حمزہ علی عباسی کے جڑواں بھی منظرِ عام پر آئے۔ یاسر عمار کا تعلق میانوالی سے ہے جبکہ انہوں نے اپنی کچھ ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں، جس کے بعد یہ مشہور ہو گئے۔



4) حمیمہ ملک

اداکارہ حمیمہ ملک کو لوگوں نے ترکی کی اداکارہ برسن عبداللہ سے مِلایا۔ برسن نے مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں ''حفصہ خاتون'' کا کردار ادا کیا۔ تصاویر دیکھیں۔



5) عائزہ خان

برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ 'لیٹیسیا المیڈا' کی شکل پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان سے بے انتہا مماثلت رکھتی ہے۔ مسکراہٹ سے لے کر چہرے کے مختلف خدوخال بھی ملتے جلتے ہیں۔


٭ ان میں سے کس کی شکل سب سے زیادہ مِل رہی ہے؟ اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More