بشریٰ انصاری کی بچپن کی سہیلیاں کون ہیں؟ اداکارہ نے تصاویر شئیر کر دیں

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری شوبز کا شمار لیجنڈری اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ دہائیوں سے شوبز کی حصہ رہنے والی بشریٰ انصاری آج بھی بہترین اداکاری اور گلوکاری کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بشریٰ انصاری ایک دوستانہ قسم کی خاتون ہیں اور ان کی یہ خاصیت ہے کہ وہ جس سے بھی ملاقات کرتی ہیں بہت خوش و خرم انداز سے گفتگو کرتی ہیں۔

اداکارہ گزشتہ چند سالوں سے سوشل میدیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں اور آئے روز اپنی ماضی کی یادوں کو پرستاروں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بچپن کی سہیلیاں قرار دیا ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے جاری ایک پوسٹ میں بدر خلیل اور روبینہ اشرف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہترین احباب قرار دیا گیا۔

ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے صبا حمید اور عتیقہ اوڈھو کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکاراؤں کو بچپن کی سہیلی کہا۔

واضح رہے کہ ملک کی مقبول ترین اداکارہ بشریٰ انصاری سنہ 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ایک طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More