کرینہ کپور نے آخر کار اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شئیر کر دی۔۔۔ تصویری پوسٹ میں کیا لکھا؟

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں 21 فروری کی صبح دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ دیر قبل کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا بیٹا ان کی گود میں ہے، تاہم بچے کی شکل نہیں دکھائی گئی۔

کرینہ کپور نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ''ایسا کچھ بھی نہیں، جو خواتین نہ کر سکیں۔ سب کو عورتوں کا عالمی دن مبارک ہو''۔

واضح رہے آج دنیا بھر میں عورتوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کے موقع پر اداکارہ نے اپ نے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی جبکہ بچے کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More