کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ تصاویر پاکستان کی کِن مشہور شخصیات کے بچپن کی ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 06, 2021

اداکار ہوں یا مشہور شخصیات، لوگ ان کے بارے میں جاننا اور پڑھنا بے حد پسند کرتے ہیں، ساتھ ہی ان کے ماضی پر بھی خوب نظر رکھی جاتی ہے۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے تصاویر کا ایسا آرٹیکل لائی ہے جس میں کچھ اداکاروں سمیت مشہور شخصیات کے بچپن کی تصویریں دکھائیں گے جو یقیناً اس سے قبل آپ نے نہیں دیکھی ہوں گی۔

گھنگرالے بال والی معصوم بچی

یہ تصویر دیکھ کر کیا آپ نے پہچانا کہ یہ کس کا بچپن ہے؟ یہ تصویر پاکستان کی پاپ گلوکارہ عینی خالد کے بچپن کی ہے۔


یہ بچہ آج کی کون سی مشہور شخصیت ہے؟

اس تصویر کو دیکھ کر شاید کئی لوگ پہچان گئے ہوں گے کہ یہ کون ہے لیکن کچھ ابھی بھی شش و پنج کی کیفیت میں ہوں گے۔ یہ تصویر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بچپن کی تصویر ہے۔


یہ کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

تصویر میں دو لڑکیاں موجود ہیں جن میں سے ایک آج کی معروف بھارتی اداکارہ ہے۔ یہ تصویر اداکارہ کنگنا رناوت کے بچپن کی تصویر ہے۔


یہ کون مشہور کرکٹر ہے؟

کیا آپ نے پہچانا کہ تصویر کس مشہور پاکستانی کرکٹر کی ہے؟ یہ پاکستانی آل راؤنڈر صہیب مقصود کے بچپن کی تصویر ہے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More