فلمی دنیا کے وہ ستارے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی، آج بھی ان کی کئی فلمیں اور فلموں میں کہے جانے والے مشہور ڈائیلاگز آج بھی یاد ہیں۔
ان مشہور اداکاروں کی مقبولیت اور شہرت سے مداح واقف ہیں لیکن کیا آپ نے ان فنکاروں کے بچوں کو دیکھا ہے کہ وہ آج کیسی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ یقینا آپ نہیں جانتے ہوں گے۔
آج ہم بالی ووڈ کے 4 نامور اداکاروں کے بچوں کی دلچسپ اور ساتھ ہی ان کی لگژری زندگی کے بارے میں جانیں گے۔
1- سنی دیول کا بیٹا( کرن دیول)
مقبول اداکار سنی دیول بھارتی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے اور ان کے والد دھرمندر سنگھ بھی بالی ووڈ کی اہم پہچان ہیں۔ اب دھرمندر سنگھ اور ان کے بڑے بیٹے سنی دیول نے کئی سالوں تک فلمی دنیا پر راج کیا تو سنی دیول کے بیٹے کرن دیول جنہیں کم ہی لوگ جانتے ہیں وہ بھی اپنے والد اور دادا کی طرح آج پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ 30 سالہ نوجوان کرن دیول 27 نومبر 1990ء کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ اداکار اور پلے بیک گلوکار ہیں۔ کرن نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔ فٹبال کھیلنے کا انہیں بہت شوق ہے اس کے علاوہ سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کومہنگی گاڑیوں کا بھی بہت شوق ہے۔
2- اکشے کمار کا بیٹا (آراو کمار اور بیٹی )
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار دو بچوں ، آراو اور نیتارا کے قابل فخر والد ہیں۔ آرو کی نیلی آنکھیں ہونے کی وجہ سے انہیں اکثر نیلی آنکھوں والا لڑکا پکارا جاتا ہے۔ اکشے چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے ، اکشے کمار کے مطابق وہ آراو کھیلوں میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ آراو کمار کئی بالی ووڈ اداکاروں سے ملاقات کرچکے ہیں اور اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بھی خواہشمند ہیں۔ آراو کمار کی چند تصویر ملاحظہ کیجیے۔
3- عامر خان کے بیٹا ( جنید خان)
بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی انہیں کی طرح فلمی صنعت میں اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔ جنید خان سنہ 1993ء کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے جنید خان اسسٹنٹ ڈاریکٹر ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم ایچ آر کالج ممبئی سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے لیےامریکا مقیم ہوگئے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق جنید خان کل مالیت 5 ملین ( پاکستانی 7 کروڑ سے زائد) ہے۔
4-ابھیشیک بچن ارو ایشوریا رائے کی بیٹی ( آرادھیا بچن)
بالی ووڈ کی نامور ترین اداکار جوڑی ابھیشیک بچن ارو ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن بہت خوش قسمت ہیں کہ چھوٹی سے عمر میں ان کی ہر خواہش پوری ہوتی ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کو اس کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مہنگی ترین 'منی کوپر' گاڑی تحفے میں دی تھی۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیں کہ آرادھیا کتنی خوش قسمت ہے۔