زندگی میں ایسی خوفناک مہنگائی کبھی نہیں دیکھی, ڈر لگتا ہے کہیں ۔۔۔ مہنگائی سے پریشان ان اداکاروں نے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Mar 06, 2021

مہنگائی امیر کو غریب اور غریب کو مزید غریب بنا دیتی ہے، جس سے صرف عام عوام ہی پریشان نہیں ہیں بلکہ ہمارے اداکار بھی پریشان ہیں کیونکہ جس کی جتنی تنخواہ ہوتی ہے اس کے اتنے ہی اخراجات بھی ہوتے ہیں۔ شوبز اداکار بھی مہنگائی سے پریشان نظر آتے ہیں۔ آپ بھی سُنیئے یہ کیا کہتے ہیں:

ریشم:

پاکستانی اداکارہ ریشم بھی مہنگائی سے متعلق عام عوام کی طرح سوچتی ہیں، ان کے مطابق: '' مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہے، پہلے جو لوگ سبزی اور دال روٹی کھا سکتے تھے آج ان کے لئے بھی اس مہنگائی نے کچھ نہ چھوڑا، حکومت کو سینیٹ انتخابات کی فکر عوام سے زیادہ ہے۔ ''

سنجے کمار:

بھارتی فلموں میں کامیڈی کردار ادا کرنے والے سنجے کمار بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آتے ہیں، یہ بھی کرائے کے گھر میں رہتے ہیں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ: '' مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ کپڑے خریدنے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد سوچتا ہوں، کہیں زیادہ خرچہ تو نہیں کرلیا۔''

نوازالدین صدیقی:

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارت میں ہونے والی مہنگائی سے متعلق کہا کہ: '' زبردست مہنگائی ہے، فلموں میں جب تک کام ہے، اس وقت تک کھانا پینا اور رہنا ہے، جب یہ کام ختم، اس دن میرے اور کسی جھوپڑی میں رہنے والے شخص میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More