جب میرے گھر پر چوری ہوئی تو میرے پاس جو کچھ تھا وہ۔۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم نے اپنے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعہ کے بارے میں کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Mar 05, 2021

شبنم پاکستانی کی ایک معروف فلمی اداکارہ ہیں۔‎‎ ان کا اصل نام جھرنا باسک ہے۔شبنم نے 1968ء میں مشرقی پاکستان سے مغربی پاکستان ہجرت کی اورسنہ 1990ء کی دہائی کے آخر تک پاکستان میں مقیم رہی۔ بعدازاں وہ اپنے آبائی وطن بنگلہ دیش لوٹ گئیں تھیں۔

30 سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم نے اپنی عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے۔ شبنم کی یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندش‘ شمع اور پروانہ‘ درشن اور عندلیب شامل ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ شبنم نے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی میں پیش آنے والے معاملات سے متعلق انکشافات کیے۔ اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اپنے بیٹے رونی گوش کے بارے میں کچھ بتائیں کہ وہ کہاں مقیم ہیں اور ان کی شادی ہوگئی ہے یا نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب میرے گھر پر ڈاکہ پڑا تو میرے پاس جو کچھ تھا وہ میں نے سب دے دیا تھا۔شبنم نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکو والے واقعہ کے بعد اتنا خوفزدہ ہوگئے تھے کہ وہ اردو بولنا ہی بھول گئے تھے اور صرف انگریزی میں ہی بات کر رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوہر اس دوران خوفزدہ ہوکر اپنا ہوش و ہواس کھو بیٹھے تھے لیکن میں ہوش میں تھی اور ڈاکوؤں کو پہچاننے کی کوشش کر رہی تھی۔ ان کے چہرے ماسک سے ڈھکے ہوئےتھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے جب تمام چیزیں مجھ سے لے لیں تو اس دوران انہوں نے شک کی بنیاد پر کہا کہ تمھارے پاس سے زیور کم ملا، اور بھی ہونا چاہئے تھا ، جس پر اداکارہ نے ان ڈاکوؤں سے کہا کہ میں نے حال ہی میں 19 لاکھ کا انکم ٹیکس بھرا ہے اور اب میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

واردات کے بعد ڈاکوؤں نے اداکارہ شبنم سے ان کے بیٹے کو ساتھ لے جانے کا کہا تو ان کے بیٹا بھی وہیں سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے ہوتے دیکھ رہا تھا اور اس نے یہ بات سن لی کہ ڈاکو اسے اپنے ساتھ لے جانے کا بول رہے ہیں اوریہ بات رونی کے ذہن میں بیٹھ گئی۔

مزید اداکارہ شبنم نے اپنی داستان کیا بیان کی جانیں ذیل میں موجود ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More