مجھے یہ اسکارف پہننا پسند ہے، اللہ مجھے پوری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے کیونکہ ۔۔۔۔ کیا اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟

ہماری ویب  |  Mar 05, 2021

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ:

'' میں اداکارہ نور بخاری سے بہت متاثر ہوں، مجھے بہت اچھا لگا کہ انہوں نے مجھے تحفے میں اسکارف دیا جو کہ میری رہنمائی کے لئے شاید ایک اچھا گفٹ ہے.''

بہت کم لوگ ایسے وہتے ہیں جو آپ کی رہنمائی کریں، زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھتے لیکن وہ آپ کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مذید لکھا کہ: '' مجھے اسکارف پہننا پسند ہے، ااچھا لگتا ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل فرمائے اور پوری زندگی اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے‘۔

اس پوسٹ کو دیکھ کر مداحوں کے دلوں میں یہ سوال گھوم رہا ہے کہ کیا حمائمہ ملک نے بھی شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔ کیونکہ ان کے بھائی نے بھی چھوڑ دی تھی مگر اب وہ دوبارہ ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More